قربانی کے شرکاء میں سے ایک شریک ساتویں حصے سے بھی کم رقم دے،تو کیا ہر ایک کی قربانی درست ہوگی؟
واضح ہو کہ قربانی کے جانور میں اگر کسی ایک شریک کی رقم بھی قربانی کے ساتویں حصے سے کم ہو تو ایسی صورت میں کسی کی بھی قربانی درست نہ ہوگی۔البتہ اگر دوسرے شرکاء اس کی طرف سے ساتویں حصہ کی قیمت کی کمی تبرعاً پوری کرلیں اور اسے ساتویں حصے کا پورا مالک بنادیں تو سب کی قربانی شرعاً درست شمار ہوگی۔