رضاعت

خشک چھاتی منہ میں دینے سے رضاعت کاحکم

فتوی نمبر :
99844
| تاریخ :
2026-09-29
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

خشک چھاتی منہ میں دینے سے رضاعت کاحکم

السلام علیکم !مسئلہ رضاعت کے بارے میں پوچھنا ہے کہ دودھ پلانے والی عورت کا نام "ف" ہے، اورجس کو دودھ پلایا ہے ، اس کا نام "ب" ہے،"ب" کو دودھ پکڑوایا ، لیکن پستانوں میں دودھ نہیں تھا،سوکھ چکا تھا،کیونکہ عورت کے اپنے بچے کی عمر تین سال سے کچھ اوپر ہوچکی تھی ،اور عورت نے اپنے بچے کو ڈھائی سال کی عمر میں دودھ چھڑوا دیا تھا،اور دودھ سوکھ چکا تھا،تب "ب"کو پکڑوایا،صرف بہلانے کیلئے ،اور عورت یہ بات یقین کے ساتھ کہہ رہی تھی کہ دودھ نہیں تھا، صرف بہلانے کے لئے پکڑوایا ہے،تواب یہ بتائیں کہ "ب" کا نکاح اس عورت کی نواسی سے جائز ہے یانہیں ؟ اور عورت نے قسم بھی کھائی ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ خالی پستان پکڑوائے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ حرمت رضاعت کا تعلق دودھ پینے کے ساتھ ہے، نہ کہ عورت کی خشک چھاتی کے ساتھ، لہذا صورت مسؤلہ میں جب مسماۃ گل "الف"کی چھاتی خشک ہو گئی ،اور اس میں بقول مسماۃ کے دودھ نہیں تھا،( اور اس طرح کے امور میں عورت کے قول کا اعتبار ہوتا ہے )تو محض مذکور لڑکے مسمٰی "ب"کو اپنی چھا تی منہ میں دینے سے وہ اس کا رضاعی بیٹا نہیں بنا،اور نہ ہی مسماۃ کی نواسی مذکور لڑکے کی رضاعی بھانجی بنی ہے،اس لیے "ب" کا اس لڑکی سے نکاح بلا شبہ وترددشرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ويثبت به) ولو بين الحربيين بزازية (وإن قل) إن علم وصوله لجوفه من فمه أو أنفه لا غير، فلو التقم الحلمة ولم يدر أدخل اللبن في حلقه أم لا لم يحرم لأن في المانع شكا ولوالجية اھ
وفی رد المحتار:(قوله فلو التقم إلخ) تفريع على التقييد بقوله إن علم. وفي القنية: امرأة كانت تعطي ثديها صبية واشتهر ذلك بينهم ثم تقول لم يكن في ثديي لبن حين ألقمتها ثدي ولم يعلم ذلك إلا من جهتها جاز لابنها أن يتزوج بهذه الصبية. اهـ. ط. وفي الفتح: لو أدخلت الحلمة في في الصبي وشكت في الارتضاع لا تثبت الحرمة بالشك اھ (كتاب النكاح، باب الرضاع، ج:3، ص:212، ط: الناشر دار الفكر للطباعة والنشر)۔
و فی البحر الرائق:( قوله : هو مص الرضيع من ثدي الآدمية في وقت مخصوص ) أي وصول اللبن من ثدي المرأة إلى جوف الصغير من فمه أو أنفه في مدة الرضاع الآتية فشمل ما إذا حلبت لبنها في قارورة فإن الحرمة تثبت بإيجار هذا اللبن صبيا ، وإن لم يوجد المص وإنما ذكره لأنه سبب للوصول فأطلق السبب وأراد المسبب فلا فرق بين المص ، والصب ، والسعوط ، والوجور كما في الخانية وخرج بالآدمية الرجل ، والبهيمة وأطلقها فشمل البكر ، والثيب ، والحية ، والميتة وقيدنا بالفم ، والأنف ليخرج ما إذا وصل بالإقطار في الأذن ، والإحليل ، والجائفة ، والآمة وبالحقنة في ظاهر الرواية كما في الخانية وسيأتي وخرج بالوصول لو أدخلت امرأة حلمة ثديها في فم رضيع ولا يدري أدخل اللبن في حلقه أم لا لا يحرم النكاح لأن في المانع شكا كذا في الولوالجية وفي القنية : امرأة كانت تعطي ثديها صبية واشتهر ذلك بينهم ثم تقول لم يكن في ثديي لبن حين ألقمتها ثديين ولا يعلم ذلك الأمر إلا من جهتها جاز لابنها أن يتزوج بهذه الصبية اھ(كتاب الرضاع،ج: 3،ص: 238،مط: دار الکتاب الاسلامی)۔
و فی الموسوعۃ الفقھیہ: أدخلت المرأة حلمة ثديها فم رضيع ولم تدر أدخل اللبن في حلقه أم لا فإنه لا يحرم النكاح؛ لأن في المانع شك اھ(‌‌الأصل في الأبضاع التحريم،ج: 6،ص: 148،مط: موقع شبكة مشكاة الإسلامية)۔
وفی شرح القواعد الفقهية:ومنها ما لو أدخلت المرأة حلمة ثديها في فم الرضيع ولم يعلم هل دخل اللبن في حلقه أو لا فإن النكاح لا يحرم لأن الأصل عدم المانع الذي هو دخول اللبن ( ر الأشباه والنظائر من المحل المذكور )اھ(ج:1/ص:60/ المؤلف: أحمد الزرقا/المكتبةالفاروقية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99844کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس عورت کا دودھ پیا ہو اسکی بیٹی سے شادی کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات