اعتکاف

معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

فتوی نمبر :
99597
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام مذکورہ مسئلہ کے بارے میں کہ محراب میں امام اعتکاف کی نیت سے بیٹھ سکتا ہے کہ نہیں کیونکہ اس رمضان میں ایک مسجد میں گیا تو دیکھا کہ امام محراب کے اندر اعتکاف کر کے بیٹھا ہے اور ایک پردہ لگایا ہے ۔ جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو وہ امام اس پر دے کو ہٹا کر محراب کے اندر بھی کھڑے ہو کر جماعت کراتا ہے اور جب نماز ختم ہو جاتی ہے تو پردہ کو واپس کر کے باقی نماز بھی پردے کے اندر ادا کرتا ہے۔ مسئلہ دریافت یہ ہےکہ آیا محراب کے اندر اعتکاف کی نیت سے بیٹھا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر بیٹھنا جائز ہے تو نماز محراب کے اندر کھڑے ہو کر پڑھا سکتا ہے یا کہ نہیں اگر پڑھا سکتا ہے تو پھر "وکرہ قیام الامام في المحراب في الصلاة چی معنی دارد " کیونکہ میں خود بہت جستجو کی لیکن کسی کتاب میں کافی شافی جواب نہیں ملا ۔
اس لئے آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ آپ اس کا حل قرآن و حدیث روشنی میں عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محراب بھی مسجد کا ہی حصہ ہے اس لئے محراب کے اندر اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے ۔ عدم جواز کی کوئی وجہ موجود نہیں البتہ نماز پڑھانے کے لیے اس طرح کھڑا ہونا چاہیے کہ قدم محراب سے باہر رہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): : أي لأن المحراب إنما بني علامة لمحل قيام الإمام ليكون قيامه وسط الصف كما هو السنة، لا لأن يقوم في داخله، فهو وإن كان من بقاع المسجد لكن أشبه مكانا آخر فأورث الكراهة اھ (1/ 646) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
امجد عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99597کی تصدیق کریں
0     159
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 1
  • مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں جمعہ کے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مرد گھر میں نفلی اعتکاف کی نیت کر سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دوران اعتکاف مشت زنی کرنے سے اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • رمضان کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا طریقہ کار ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا متعکف جمعہ کا مسنون غسل کرسکتاہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات