اعتکاف

دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

فتوی نمبر :
37451
| تاریخ :
2019-04-27
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!اعتکاف میں حیض آنے کے سبب ایک دن کی قضا کرنی ہوگی روزہ کے ساتھ؟ سوال یہ ہے کہ حیض کی وجہ سے جو روزہ ذمہ پر ہے،اس کی قضا بھی اعتکاف کی قضا والے دن جو روزہ رکھیں گے اس میں ادا ہو جائے گا ؟یا وہ روزہ الگ رکھنا ہوگا؟ برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر دورانِ اعتکاف حیض کی وجہ سے اعتکاف ٹوٹ جائے ،تو جس دن اعتکاف ٹوٹا ہے،اسی ایک دن کی قضا کرنا لازم ہوگی،پھر قضا اعتکاف کے ایک دن میں،قضا شدہ روزہ رکھنا چاہیں،یا نفلی روزہ رکھنا چاہیں دونوں درست ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفقه الاسلامي وادلته: الحيض والنفاس:فاذا حاضت المرأة أو نفست بطل اعتكافها اھ(8/821)-
وفي الشامية تحت: (قوله أما النفل)أي الشامل للسنة المؤكدة ح.قلت:قدمنا ما يفید اشتراط الصوم فیها بناء على أنها مقدرة بالعشر الاخير ومفاد التقدير أيضا اللزوم بالشروع تأمل(الى قوله)وظاهر الرواية خلافه وعلى كل فیظهر من بحث ابن الهمام لزوم الاعتكاف المسنون بالشروع وان لزوم قضاء جميعه أو باقيه مخرج على قول ابی يوسف أما على قول غيره فیقضى اليوم الذي أفسده لاستقلال كل يوم بنفسه الخ (224/2) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدجعفرشاہ حکیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37451کی تصدیق کریں
0     1857
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 0
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات