اعتکاف

اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
97587
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان کرام اعتکاف کے ان مندرجہ مسائل کے بارے میں کہ:
۱ : اعتکاف کی نیت کیسے کرے ؟
۲: کیا اعتکاف میں پردہ لگانا ضروری ہے ؟
۳: کیا اعتکاف میں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟
۴:کیا اعتکاف میں دنیاوی باتیں کرنے سے اعتکاف ٹوٹ جائیگا ؟
۵: معتکفین حضرات آپس میں بیٹھ کر مذاق یا بات کریں تو کیا اعتکاف ٹوٹ جائیگا ؟
۶: معتکفین کا قہقہ لگا کر ہنسنا کیسا ہے جائز یا ناجائز ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: اعتکاف میں بیٹھتے وقت دل میں یہ نیت ہو کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا مسنون اعتکاف کرتا ہوں ۔
۲، ۳:پر دے معتکف کی تنہائی ویکسوئی اور آرام وغیرہ کے لیے لگائے جاتے ہیں اور یہ مسنون ہیں۔ ورنہ اعتکاف ان کے بغیر بھی ہو جاتا ہے اور دوران اعتکاف چہرہ کا چھپانا ضروری نہیں ۔
۴، ۵، ۶: اعتکاف میں بقدر ضرورت دنیاوی باتیں کر سکتے ہیں ضرورت سے زیادہ نہیں۔ جبکہ آپس میں بیٹھ کر قہقہ یا گپ شپ لگانے وغیرہ سے اگرچہ ضابطہ کے لحاظ سے اعتکاف نہیں ٹوٹتا لیکن اس قسم کی حرکات سے اعتکاف کے فوائد مقصودہ فوت ہو جاتے ہیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید وزیر رحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97587کی تصدیق کریں
0     79
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 1
  • مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں جمعہ کے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مرد گھر میں نفلی اعتکاف کی نیت کر سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دوران اعتکاف مشت زنی کرنے سے اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • رمضان کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا طریقہ کار ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا متعکف جمعہ کا مسنون غسل کرسکتاہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات