اعتکاف

معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

فتوی نمبر :
34306
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

کیا فرماتے ہیں!مفتیانِ کرام کہ ایک شخص رمضان میں معتکف ہے،اور مسجد کے متصل طہارت خانے موجود ہیں،جن کی چھت بھی ایک اور کوئی شے درمیان میں موجود نہیں،ان طہارت خانوں میں غسلِ تبرید کرنے سے اعتکاف فاسد ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طہارت خانے چونکہ حدودِ مسجد سے باہر بنائے جاتے ہیں،اس لئے معتکف شخص کا غسلِ تبرید کے لئے طہارت خانوں میں جانے سے اعتکاف فاسد ہو جائے گا،البتہ اگر وہ قضاءِ حاجت کے ارادے سے نکلے،اور واپسی میں آکر اتنی دیر میں غسل کرلے،جتنی دیر میں وضو کیا جاتا ہے،تو ایسا کرنا درست ہوگا،اور اس سے اعتکاف بھی فاسد نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار:(وحرم عليه) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه لا مبطل كما مر (الخروج إلا لحاجة الإنسان) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم ولا يمكنه الاغتسال في المسجد اھ(2/444)۔
وفي الشامية :(قوله وغسل) عده من الطبيعية تبعا للاختیار والنهر وغيرهما وهو موافق لما علمته من تفسيرها وعن هذا اعترض بعض الشراح تفسير الكنزلها بالبول والغائط بأن الأولى تفسيرها بالطهارة ومقدماتها ليدخل الاستنجاء والوضوء والغسل لمشاركتها لهما في الإحتياج وعدم الجواز في المسجد اھ (2/445) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذکاء اللہ فیاض عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34306کی تصدیق کریں
0     841
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 0
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات