اعتکاف

مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

فتوی نمبر :
93012
| تاریخ :
2026-03-07
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد کی وقف زمین کے دو حصے ہیں، مغربی حصہ جو 50 فٹ چوڑائی اور 60 فٹ لمبائی پر مشتمل ہے ، اور مشرقی حصہ تقریبا 30 فٹ چوڑائی اور 60 فٹ لمبائی پر مشتمل ہے ، اور یہ مشرقی حصہ مغربی حصے سے اس طرح نشیب میں ہے ، کہ اس کی چھت مغربی حصے کے فرش کے برابر ہے ، اور یہ مسجد کا عرفی صحن سمجھا جاتا ہے، اور اس نچلے حصے کے شمال کی طرف آدھے حصے میں استنجا خانے ، وضو خانے اور بیت الخلاء ہیں،اوپر اس کی چھت نماز کے لئے بنی ہوئی ہے اور نماز کے لیے استعمال ہوتی ہے ،
دوسری طرف جو مسجد کی جنوبی سمت ہے، اس طرف تقریبا دس فٹ حصہ مغربی دیوار سے مشرقی دیوار تک ایسا ہے ،کہ یہ حصہ راستے پر ہے ، یعنی نیچے عوامی راستہ ہے ، راستے کی دوسری طرف سے پلر اٹھائے گئے ہیں، ہوائی لینٹر ڈالی گئی ہے ، اس کے اوپر بچوں کے پڑھنے کی جگہ ہے ، اور اوپر دوسری لینٹر مسجد کی چھت کے بالکل سیدھ میں ہے ، اس حصے سمیت ساری مسجد میں ایک کارپٹ بچھا ہوا ہے، پہلے عموما متکعفین اس راستہ کے اوپر بنے ہوئے حصے میں بیٹھتے تھے ، اب ایک مفتی صاحب نے فرمایا تھا کہ اس حصے میں ، اور اس طرح وضو خانوں اور استنجا خانوں کے اوپر والی جگہ مسجد حکمی ہے ، معتکف کا ان دونوں جگہ جانا درست نہیں، ان مفتی صاحب کا کہنا کہاں تک درست ہے ؟
اور واضح کیجئے کہ راستے کے اوپر بنے ہوئے مسجد کے حصے میں معتکف کے جانے اور بیٹھنے کا کیا حکم ہے ؟ اور وضو خانے اور بیت الخلاء کی اس چھت پر معتکف کا بلا ضرورت جانے کا کیا حکم ہے ، کیا اس سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟
(واضح رہے کہ زمین کے جس حصے میں یہ وضو خانے اور بیت الخلاء بنے ہیں، یہ حصہ زمین اصل میں مسجد کے لئے وقف شدہ ہے ، اور مسجد کی اول تعمیر میں اس طرح بنے ہیں ) بینوا توجروا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد کی جگہ وقف کرنے کے بعد اس جگہ میں سے جتنے حصے کو باقاعدہ نمازوں کی ادائیگی کے لیے مختص کر دیا جائے تو وہ حصہ مسجد شرعی بن جاتا ہے، جس کو فقط نماز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، نماز کے علاوہ بیت الخلاء ، عوامی راستہ وغیرہ کے لیے مسجد شرعی کا کوئی حصہ استعمال کرنا جائز نہیں، لہذا سوال میں مذکور مسجد سے متعلق بیان کردہ تفصیل اور کیفیت کے مطابق مسجد کا مغربی حصہ تو باقاعده شرعى مسجد كے حكم مىں ہے، البتہ اس كے ساتھ مشرقى حصہ میں سے جتنا حصہ پہلے سے وضو خانہ و اور استنجاءخانو اور عوامی راستے کے لیے متعین ہے، تو اس پر مسجد شرعی کا حکم لاگو نہ ہوگا، تا ہم اس کے علاوہ دیگر حصہ کو باقاعدہ حد بندی کر کے واقفین یا منتظمین کی جانب سے مسجد شرعی کا حصہ قرار دیا گیا ہو تو وہاں معتکفین کا آنا جانا درست ہوگا، ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: [فرع] لو بنى فوقه بيتا للإمام لا يضر لأنه من المصالح، أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع ولو قال عنيت ذلك لم يصدق تتارخانية، فإذا كان هذا في الواقف فكيف بغيره فيجب هدمه اهـ
وفي رد المحتار تحت قوله: (أما لو تمت المسجدية) أي بالقول على المفتى به أو بالصلاة فيه على قولهما ط وعبارة التتارخانية، وإن كان حين بناه خلى بينه وبين الناس ثم جاء بعد ذلك يبني لا بترك اهـ وبه علم أن قوله في النهر، وأما لو تمت المسجدية، ثم أراد هدم ذلك البناء فإنه لا يمكن من ذلك إلخ فيه نظر؛ لأنه ليس في عبارة التتارخانية ذكر الهدم وإن كان الظاهر أن الحكم كذلك اهـ [كتاب الوقف، مطلب فيما لو خرب المسجد أو غيره، ج:4 ص:358 ط: سعيد)]
وفي الدر المختار أيضاً: (وإذا جعل تحته سردابا لمصالحه) أي المسجد (جاز) كمسجد القدس (ولو جعل لغيرها أو) جعل (فوقه بيتا وجعل باب المسجد إلى طريق وعزله عن ملكه لا) يكون مسجدا اهـ
وفي رد المحتار تحت قوله: (أو جعل فوقه بيتا إلخ) ظاهره أنه لا فرق بين أن يكون البيت للمسجد أو لا إلا أنه يؤخذ من التعليل أن محل عدم كونه مسجدا فيما إذا لم يكن وقفا على مصالح المسجد وبه صرح في الإسعاف فقال: وإذا كان السرداب أو العلو لمصالح المسجد أو كانا وقفا عليه صار مسجدا. اهـ. شرنبلالية قال في البحر: وحاصله أن شرط كونه مسجدا أن يكون سفله وعلوه مسجدا لينقطع حق العبد عنه لقوله تعالى {وأن المساجد لله} [الجن: 18]- بخلاف ما إذا كان السرداب والعلو موقوفا لمصالح المسجد، فهو كسرداب بيت المقدس هذا هو ظاهر الرواية وهناك روايات ضعيفة مذكورة في الهداية اهـ [كتاب الوقف، ج:4 ص:357 ط: سعيد)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93012کی تصدیق کریں
1     152
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 1
  • مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں جمعہ کے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مرد گھر میں نفلی اعتکاف کی نیت کر سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دوران اعتکاف مشت زنی کرنے سے اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • رمضان کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا طریقہ کار ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا متعکف جمعہ کا مسنون غسل کرسکتاہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات