اعتکاف

مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

فتوی نمبر :
77337
| تاریخ :
2024-08-11
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسجد میں کوئی دینی تقریب کا انتظام ہو اور اس میں مسجد میں آنے والے ہر بندے کو شریک ہونا ہو تو کیا ان سب کا اعتکاف کی نیت کرنا لازمی ہے ؟ اس کے متعلق کوئی حدیث ہو تو وہ بھی تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے کہ داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرلی جائے، ایسا کرنا لازم نہیں، البتہ بہتر ہے کہ جب تک مسجد میں رہے گا، اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں بھی دینی تقریب میں شرکت کرنے والوں پر اعتکاف کی نیت کرنا لازم نہیں ، البتہ اگر اعتکاف کی نیت کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ الآیۃ (آیتـ 187 )
وفی سنن ابن ماجہ: عن ابن عباس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال في المعتكف «هو يعكف الذنوب، ويجرى له من الحسنات كعامل الحسنات كلها»(کتاب الصیام باب فی ثواب الإعتکاف ج 1 صـ 567)
وفی الدر المختار: (وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة (مستحب في غيره من الأزمنة) هو بمعنى غير المؤكدة الخ
وفی رد المحتار: تحت (قوله هو بمعنى غير المؤكدة) مقتضاه أنه يسمى سنة أيضا ويدل عليه أنه وقع في كلام الهداية في باب الوتر إطلاق السنة على المستحب الخ (کتاب الصوم باب الإعتکاف ج 2 صـ 442 ط: سعید)
وفی الھندیۃ: وينقسم إلى واجب، وهو المنذور تنجيزا أو تعليقا، وإلى سنة مؤكدة، وهو في العشر الأخير من رمضان، وإلى مستحب، وهو ما سواهما هكذا في فتح القدير(وأما شروطه) فمنها النية حتى لو اعتكف بلا نية لا يجوز بالإجماع كذا في معراج الدراية ومنها مسجد الجماعة فيصح في كل مسجد له أذان، وإقامة هو الصحيح كذا في الخلاصة الخ (کتاب الصوم الباب السابع ج 1 صـ 211 ط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77337کی تصدیق کریں
0     751
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 0
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات