کیا معتکف شخص جمعے کے دن جمعہ کی نماز کے لیے غسل کرسکتا ہے یا نہیں
اگر کسی نے کیا تو اسکا کیا حکم ہوگا
اعتکاف کے دوران بلا ضرورت شرعیہ جمعہ کے مسنون غسل کے لیے بھی مسجد سے نکلنا شرعا درست نہیں ، بلکہ اس طرح نکلنے سے اسکا اعتکاف ٹوٹ جائیگا، اور اس پر ایک دن کے اعتکاف کی قضاء لازم ہوگی ۔ (ماخذ تبویب دارالافتاء بنوریہ:۴۵۳۵۶)