اعتکاف

معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

فتوی نمبر :
94811
| تاریخ :
2026-05-01
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھا اور اس نے یہ نیت کي کہ اگر فلاں شخص مر گیا تو میں جنازہ میں شرکت کرونگا اور وہ شخص مر گیا تو اسکے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے بیھٹنے والے شخص نے اگر چہ کسی کے مرنے پر جنازے میں شرکت کی نیت کی ہو لیکن اس نیت کے باوجود حدودِ مسجد سے نکلنے سے اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے ، لہذا مذکورہ صورت میں اگر یہ شخص جنازہ میں شرکت کے لیے مسجد سے نكل گياہو تو اس کا اعتکاف فاسد ہوچکا ہے ۔ اب اس پر لازم ہے کہ ایک دن ، رات کی قضا کرلے۔ جس كا طريقه یہ ہے کہ غروبِ آفتاب سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو جائے اور اگلے دن کے غروبِ آفتاب تک مسجد میں رہے ، نیز اس دن روزہ رکھنا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الفتاوى الهندية: ولو خرج لجنازة يفسد اعتكافه، وكذا لصلاتها، ولو تعينت عليه. [كتاب الصوم، الباب السابع في الاعتكاف (1/ 212) ط:دار الفكر بيروت]
وكذا في فتح القدير للكمال بن الهمام: وحكم بالفساد إذا خرج لجنازة وإن تعينت عليه. [ كتاب الصوم ، باب الاعتكاف (2/ 396) ط: دار الفکر]
فلو خرج لجنازة محرمة أو زوجته فسد؛ لأنه وإن كان عذرا إلا أنه لم يعتبر في عدم الفساد قوله: "ولا إثم عليه به" أي بالعذر أي وأما بغير العذر فيأثم لقوله تعالى: {ولا تبطلوا أعمالكم} [محمد: 33]. [حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح كتاب الصوم، باب الاعتكاف (703) ط: دار الكتب العلمية]
وفی فتح القدير للكمال بن الهمام: ومقتضى النظر أنه لو شرع في المسنون أعني العشر الأواخر بنيته ثم أفسده أن يجب قضاؤه تخريجا على قول أبي يوسف في الشروع في نفل الصلاة ناويا أربعا لا على قولهما.ومن التفريعات أنه لو أصبح صائما متطوعا أو غير ناو للصوم ثم قال: لله علي أن أعتكف هذا اليوم لا يصح. وإن كان في وقت يصح منه نية الصوم لعدم استيعاب النهار، وعند أبي يوسف رحمه الله: أقله أكثر النهار فإن كان قاله قبل نصف النهار لزمه فإن لم يعتكفه قضاه. وهذا أوجه فيجب التعويل عليه والمصير إليه لما ذكرنا بقليل تأمل. [ كتاب الصوم ، باب الاعتكاف (2/ 393) ط: دار الفکر]
وفي النهاية في شرح الهداية: والصوم من شرطه عندنا خلافا للشافعي، ومذهبنا مروي عن ابن عباس، وعائشة أنهما قالا: «لا اعتكاف إلا بالصوم»، ومذهبه مروي عن ابن مسعود رضي الله عنه،. [كتاب الصوم، محظورات الاعتكاف(5/ 205 بترقيم الشاملة آليا)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94811کی تصدیق کریں
0     140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 1
  • مسجد کی تعمیر کے بعد اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں جمعہ کے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مرد گھر میں نفلی اعتکاف کی نیت کر سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دوران اعتکاف مشت زنی کرنے سے اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • رمضان کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا طریقہ کار ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا کسی کے جنازہ میں شریک ہونا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا متعکف جمعہ کا مسنون غسل کرسکتاہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں چہرہ نہ چھپانے یا دنیاوی باتیں کرنے سے کیا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معکتف کے لئے محراب میں بیٹھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات