صدقہ

صدقہ کی رقم کھیل کود اور سیر و تفریح کیلئے استعمال کرنا

فتوی نمبر :
97115
| تاریخ :
2026-07-05
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

صدقہ کی رقم کھیل کود اور سیر و تفریح کیلئے استعمال کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین بیچ اس مسئلہ کے کہ:
ایک پبلک رجسٹرڈ کمپنی ہے، جس کے مالکان (بورڈ آف ڈائریکٹرز) نے اپنی باہمی رضامندی اور اجتماعی فیصلے سے یہ طے کیا ہے کہ کمپنی کی ہر مالی سال کی مجموعی سیل/آمدن سے اڑھائی فیصد (2.5\%) حصہ خالصتاً "انفاق فی سبیل اللہ" اور کارِ خیر کی غرض سے مختص کیا جائے گا۔ چنانچہ اس طے شدہ ضابطے کے تحت یہ فنڈ اب تک خالص شرعی و رفاہی امور مثلاً: ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا قیام، دسترخوان، بیواؤں اور یتیموں کی کفالت، بے سہارا بچیوں کی شادیاں، نادار ومقروض افراد کی مالی معاونت، نیز دینی و عصری تعلیم (حفظ و دورۂ حدیث سے لے کر پرائمری تا ماسٹرز لیول) کی فراہمی اور یتیم خانوں کے جملہ اخراجات پر صرف کیا جاتا رہا ہے۔
اب قابلِ استفسار امور یہ ہیں کہ:
۱۔ کیا انفاق فی سبیل اللہ اور کارِ خیر کی غرض سے قائم کردہ اس رفاہی فنڈ کو، اس کے اصل دینی و رفاہی مصارف سے ہٹا کر، محض تفریح، کھیل کود کے فروغ اور غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر کسی کرکٹ ٹیم پر صرف کرنا شرعاً جائز ہے؟ جب کہ کھیل کود بذاتِ خود مقاصدِ شریعت اور انفاق فی سبیل اللہ کے بنیادی تصور کے خلاف نظر آتا ہے۔
۲۔ کیا اس فنڈ کو ایسے لڑکوں کو ابتدائی سطح سے لے کر قومی سطح (National Level) تک کرکٹ کی ٹریننگ دینے پر لگایا جا سکتا ہے، جن کے انتخاب میں ان کے شرعی مستحق (فقیر یا نادار) ہونے کا بالکل لحاظ نہیں رکھا جاتا، بلکہ مالدار اور صاحبِ ثروت لڑکوں کو بھی اس فنڈ سے نوازا جاتا ہے؟ کیا غیر مستحقین اور اغنیاء (امیروں) پر انفاق فی سبیل اللہ کی رقم لگانا جائز ہے؟
۳۔ کیا اس فنڈ سے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کی باقاعدہ بھاری تنخواہیں ادا کرنا، کھیل کے مہنگے سامان کی فراہمی، گراؤنڈز کے کرائے اور کھیل سے متعلقہ دیگر تعیشات پر مبنی جملہ اخراجات پورے کرنا شرعاً درست ہے؟ یا یہ رقم صرف اور صرف مستحقینِ زکوٰۃ، فقراء اور خالص روایتی دینی و رفاہی امور ہی کے لیے مخصوص رکھنا شرعاً لازم ہے؟
بَیِّنُوْا تُؤْجَرُوْا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر کمپنی کے مالکان نے باہمی رضامندی سے کمپنی کی آمدن کا 2.5% حصہ "انفاق فی سبیل اللہ" اور رفاہِ عامہ کے لیے مستقل طور پر مختص کردیا ہو، تو اس فنڈ کو اسی مقصد کے مطابق ایسے مصارف میں خرچ کرنا لازم ہوگا جو اس کے مقررہ مقصد کے موافق ہوں۔ لہٰذا ہسپتالوں، مستحق مریضوں، بیواؤں، یتیموں، مقروضوں، ضرورت مند افراد اور دینی و تعلیمی رفاہی منصوبوں پر اس فنڈ کا خرچ کرنا درست ہے۔
البتہ اس فنڈکواس کے مقصد سے ہٹا کرمحض کھیل کود، تفریح یا کرکٹ ٹیم کی سرپرستی، کھلاڑیوں اور کوچز کی تنخواہوں، کھیل کے سامان، گراؤنڈ کے کرایہ اور دیگر متعلقہ اخراجات پر صرف کرنا، جبکہ یہ امور اس فنڈ کے مقررہ مقصد میں شامل نہ ہوں، شرعاً درست نہیں۔جس سے احترازچاہیے ۔
تاہم اگر کمپنی کے مالکان باہمی رضامندی سے آئندہ کے لیےکمپنی کےمنافع سےکوئی بجٹ مقرر کرکے کھیلوں یا دیگر جائز سماجی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنا چاہیں، تو اس کی گنجائش ہے، لیکن "انفاق فی سبیل اللہ" اور رفاہِ عامہ کے نام سے مخصوص فنڈ کو اس کے متعین مقاصد سے ہٹا کر ایسے مصارف میں صرف کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97115کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • صدقہ کرنے کے باوجود نقصان کیوں ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 2
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کیا صدقہ کے لئے کالا بکرا دینا ضروری ہے؟ مصارف صدقہ کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقے کا سنت طریقہ

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کی رقم سگے بھائی کو بنا صدقے کا بتائے دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں کاروبار کا دس فیصد نکالنے والی رقم سے سیدہ بھابھی کی معاونت کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے پیسے گھر والوں پر خرچ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کاروبار میں اللہ تبارک و تعالی کے نام کا جو حصہ ہے اس کی تقسیم کی ترتیب کیسے رکھی جائے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات