کیا میں اپنی بیوہ بھابھی کو ،جو اپنے مال میں سے اللہ کے نام پر دس فیصد صدقہ نکالتا ہوں ، اس میں سے اس کو دے سکتا ہوں ؟ ہم لوگ سید ہیں ۔
سائل نے اگر اپنے کاروبار سے حاصل شدہ منافع میں سے دس فیصد رقم اللہ کے راہ میں دینے کی باقاعدہ منت نہ مانی ہو ، بلکہ وہ دس فیصد نفلی صدقہ کے طور پر برکت و غیرہ کے حصول کے لیے اللہ کی راہ میں دیتا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کا اس رقم سے اپنی سیدہ بھابھی کی معاونت کرنا بلاشبہ جائز و درست ہے ، بلکہ دوہرے ثواب کا باعث ہے ،جس کا سائل کو اہتمام چاہیئے۔
کما فی الدر المختار: ( و ) لا ( إلی بنی ھاشم ) إلا من أبطل النص قرابتہ و ھم بنو لھب، فتحل لمن أسلم منھم کما تحل لبنی عبد المطلب ثم ظاھر المذھب إطلاق المنع، و قول العینی: و الھاشمی: یجوز لہ دفع زکاتہ لمثلہ، صوابہ لایجوز نھر (إلی قولہ) و اعتمد فی النھر حلھا لأقربائھم لا لھم ( و جازت التطوعات من الصدقات و ) غلۃ ( الأوقاف لھم ) أی لبنی ھاشم إلخ۔
و فی رد المحتار تحت: (قولہ و جازت التطوعات إلخ) قید بھا لیخرج بقیۃ الواجبات کالنذور و العشر و الکفارات و جزاء الصید إلا خمس رکاز فإنہ یجوز صرفہ إلیھم إلخ( کتاب الزکوۃ، باب المصرف، ج: 2، ص: 350، ط: ایچ ایم سعید )۔
و فی الھندیۃ: و لایدفع إلی بنی ھاشم و ھم آل علی و آل عباس و آل جعفر و آل عقیل و آل الحٰرث بن عبد المطلب کذا فی الھندیہ، و یجوز الدفع إلی من عداھم (إلی قولہ) ھذا فی الواجبات کالزکوۃ و النذر و العشر و الکفارات فأما التطوع فیجوز الصرف إلیھم کذا فی الکافی إلخ( کتاب الزکاۃ، باب فی المصارف، ج: 1، ص: 179، ط: مکتبہ ماجدیۃ )۔
و فی الفتاوی التاتارخانیۃ: و لایجوز أن یعطی من الزکاۃ و فی الخانیۃ: و العشر فقراء بنی ھاشم و لا موالیھم (إلی قولہ) و یجوز النفل بالإجماع، و بنو ھاشم الذین یحرم علیھم الصدقۃ: آل عباس و آل جعفر و آل عقیل و آل علی و آل الحارث بن عبد المطلب، و فی الھدایۃ: و موالیھم، م: فإنما یحرم علی ھٰؤلاء الصدقۃ، الوالوجیۃ: من العشر و النذور و الکفارات، و فی الخانیۃ: و جزاء الصید، فأما الصدقۃ علی وجہ الصلۃ و التطوع فلابأس بہ إلخ( کتاب الزکاۃ، فصل: من توضع فیہ الزکاۃ، ج: 2، ص: 274، ط: إدارۃ القرآن و العلوم الإسلامیۃ )۔