صدقہ

احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

فتوی نمبر :
40062
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

احساس پروگرام کے تحت حکومت کرونا کی وجہ سے حالت خراب ہونے پر ان غریبوں کے لیے 12000 روپے دے رہی ہے جو اس سے پہلے مزدوری کر رہے تھے لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا کام بند ہو گیا ہے ، لیکن اگر ایسا شخص جو کہ غریب ہو لیکن کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہونے پر ان کے کام پر کچھ اثر نہ پڑا ہو اور وہ بدستور اپنا کام جاری رکھا ہوا ہو تو اگر ایسا شخص حکومت سے یہ 12000 روپے وصول کرے تو اس شخص کے لئے ان پیسوں کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس لاک ڈاون سے متاثر نہ ہونے والے غریب کے لئے یہ پیسے لینا حرام نہیں ہے ؟ وضاحت کے ساتھ جلد جواب دے کر مشکور فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ فنڈ کی مکمل تفصیل تو ہمارے سامنے نہیں، تاہم جب یہ فنڈ غرباء کے لئے ہے تو غریب افراد کا اس سے نفع اٹھانا شرعاً جائز ہے ، البتہ اس فنڈ سے استفادہ کرنا اگر مخصوص شرائط کے حامل افراد کے ساتھ خاص ہو ، تو دیگر افراد کو اس سے فائدہ اٹھانے سے احتراز کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح مسلم للنيسابوري: 7028 - حدثنا يحيى بن يحيى التميمى وأبو بكر بن أبى شيبة ومحمد بن العلاء الهمدانى - واللفظ ليحيى - قال يحيى أخبرنا وقال الآخران حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبى صالح عن أبى هريرة قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة ومن يسر على معسر يسر الله عليه فى الدنيا والآخرة ومن ستر مسلما ستره الله فى الدنيا والآخرة والله فى عون العبد ما كان العبد فى عون أخيه ومن سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له به طريقا إلى الجنة وما اجتمع قوم فى بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده ومن بطأ به عمله لم يسرع به نسبه ». (8/ 71)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40062کی تصدیق کریں
0     449
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ کی رقم بتاکر دینا لازم نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   صدقہ 0
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات کا صحیح اور افضل مصرف کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ میں بکرا ذبح کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کاروبار کے منافع میں صدقہ کئے ہوئے پیسوں کو مسجد میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 1
  • ایک مصرف کیلئے رکھے ہوئے صدقہ کے پیسے کسی اور مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات