میں اپنے مال برادر گاڑی کی آمدن کا دس (10) فیصد اللہ کی راہ میں دیتا ہوں ، میں نے گاڑی قیمت خرید سے زیادہ میں بیچی ہے ، مگر نئی گاڑی قیمت فروخت سے زیادہ میں خریدی ہے ، کیا قیمت خرید سے زیادہ بیچنا آمدن تصور ہوگا ؟ جبکہ دوبارہ گاڑی خرید نے میں اور پیسے لگے ہیں ۔
واضح ہو کہ عرف میں مال بردار گاڑی کی آمدن وہ شمار ہوتی ہے ، جو گاڑی کا سامان لانے لیجانے وغیرہ کی صورت میں حاصل ہوتی ہے، چنانچہ مال بردار گاڑی کو قیمت خرید سے زیادہ پر فروخت کرنے کی صورت میں جو منافع ہوا وہ گاڑی کی آمدن تصور نہیں کیا جائے گا ۔