مسائل قربانی

بیرون ممالک کے رہائشیوں کا پاکستان میں قربانی کرنے سے متعلق شرعی حکم

فتوی نمبر :
95529
| تاریخ :
2026-05-20
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

بیرون ممالک کے رہائشیوں کا پاکستان میں قربانی کرنے سے متعلق شرعی حکم

السلام علیکم
میں کراچی، پاکستان میں رہتا ہوں اور قربانی کے لیے ایک گائے خریدی ہے۔ اس قربانی میں دو حصے دار میری بہنیں ہیں، جن میں سے ایک کینیڈا اور دوسری امریکہ میں رہتی ہے۔ چونکہ شمالی امریکہ میں عید کی نماز، پاکستان میں عید کی نماز کے کئی گھنٹے بعد ادا کی جاتی ہے، اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ اگر گائے کو کراچی میں یہاں کی عید کی نماز کے بعد ذبح کر دیا جائے، تو کیا میری بیرونِ ملک رہنے والی بہنوں کی قربانی درست ہوگی، یا ان کے حصوں کے لیے ذبح کو ان کے اپنے ممالک میں عید کی نماز کے بعد تک مؤخر کرنا ضروری ہے؟مزید یہ کہ چونکہ خواتین پر عید کی نماز واجب نہیں ہے، تو کیا اس سے ان کی قربانی کے حصوں کے حکم پر کوئی اثر پڑتا ہے؟جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگرقربانی کرنے والا خود کسی اور ملک میں ہو اور قربانی کے لئے کسی کو دوسرے ملک میں وکیل بنائے تو اس صورت میں قربانی کے درست ہونے کے لئے ضروری ہے کہ قربانی دونوں ممالک کے مشترکہ ایام میں ہو، یعنی جس دن قربانی کی جائے وہ دن دونوں ممالک میں قربانی کا مشترکہ دن ہو، ورنہ قربانی شرعاً درست نہیں ہوگی ، لہذا سائل کا پاکستان میں ایسے وقت میں قربانی کرناجس وقت کینیڈا اور امریکہ میں قربانی کاوقت ابھی داخل نہ ہواہو،درست نہ ہوگا ، بلکہ جب دونوں ممالک میں قربانی کاوقت ہواس وقت قربانی کرنا لازم ہوگا،جبکہ عورتوں پر نماز واجب نہ ہونے کے باوجود سائل کیلئے مذکور ممالک میں قربانی کا وقت داخل ہوئے بغیر قربانی کرنا درست نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في العناية شرح الهداية : لأن وقت الأضحية يدخل بطلوع الفجر من يوم النحر على ما ذكر في الكتاب وهو اليوم العاشر، ويفوت بغروب الشمس من اليوم الثاني عشر، فلا يجوز في ‌ليلة ‌النحر ‌ألبتة لوقوعها قبل وقتها ولا في ليلة التشريق المحض لخروجه الخ ( كتاب الأضحية، ج 9، ص 513، ط : دار الفكر، بيروت)-
و في بدائع الصنائع : وإن كان الرجل في مصر وأهله في مصر آخر فكتب إليهم أن يضحوا عنه روي عن أبي يوسف أنه اعتبر مكان الذبيحة فقال: ينبغي لهم أن لا يضحوا عنه حتى يصلي الإمام الذي فيه أهله، وإن ضحوا عنه قبل أن يصلي لم يجزه، وهو قول محمد - عليه الرحمة - وقال الحسن بن زياد: انتظرت الصلاتين جميعا وإن شكوا في وقت صلاة المصر الآخر انتظرت به الزوال فعنده لا يذبحون عنه حتى يصلوا في المصرين جميعا، وإن وقع لهم الشك في وقت صلاة المصر الآخر لم يذبحوا حتى تزول الشمس فإذا زالت ذبحوا عنه. (وجه) قول الحسن أن فيما قلنا اعتبار الحالين حال الذابح وحال المذبوح عنه فكان أولى ولأبي يوسف ومحمد رحمهما الله أن القربة في الذبح، والقربات المؤقتة يعتبر وقتها في حق فاعلها لا في حق المفعول عنه، ويجوز الذبح في أيام النحر نهارها ولياليها؛ وهما ليلتان: ليلة اليوم الثاني وهي ليلة الحادي عشر، وليلة اليوم الثالث وهي ليلة الثاني عشر، ولا يدخل فيها ليلة الأضحى وهي ليلة العاشر من ذي الحجة لقول جماعة من الصحابة رضي الله عنهم: أيام النحر ثلاثة الخ ( كتاب التضحية، ج 5، ص 74، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95529کی تصدیق کریں
0     155
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات