رضاعت

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
95282
| تاریخ :
2026-05-13
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسماۃ دل شاد نے تسلیم کے بیٹے ریحان کو مدت رضاعت میں دودھ پلایا ، تو کیا مسماۃ دل شاد کے بیٹے ہارون کے ساتھ تسلیم کی بیٹی لائبہ کا نکاح شرعاً جائز ہے؟ جبکہ اس بیٹی (لائبہ ) کو دلشاد نے دودھ نہیں پلایا، اورنہ ہی تسلیم نے ہارون کو دودھ پلایا ہے جو بھی حکم شرعی ہو اس سے آگاہ فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مدتِ رضاعت میں دودھ پینے کی وجہ سےصرف دودھ پینے والے/والی کا رشتہ مرضعہ اور اس کےاصول وفروع اور شوہرکے ساتھ حرام ہوتا ہے،اس کے دیگر بہن بھائیوں کا رشتہ حرام نہیں ہوتا،لہذا صورتِ مسؤلہ میں مسماۃ لائبہ نے چونکہ مدّتِ رضاعت میں مسماۃ دلشاد کا دودھ نہیں پیا اور نہ ہی مسمی ٰ ہارون نے مسماۃ تسلیم کا دودھ پیا ہے، لہذا مسمیٰ ہارون اور مسماۃ لائبہ کے مابین اگرکوئی اور وجہ حرمت نہ پائی جارہی ہوتوان دونوں کا آپس میں نکاح کرنا شرعاًجائزہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر (و) كذا (نسبا) بأن يكون لأخيه لأبيه أخت لأم، فهو متصل بهما لا بأحدهما للزوم التكرار كما لا يخفى اھ (باب الرضاع، ج: ٣، ص: ٢١٧، مط: سعيد)
وفی المبسوط للإمام السرخسي: ولو أن امرأتين لإحداهما بنون وللأخرى بنات فأرضعت التي لها البنات ابنا من بني الأخرى، فإنما تحرم بناتها على ذلك الابن بعينه؛ لأنه صار أخا لهن من الرضاعة، ولا يحرم أحد من بناتها على سائر بني المرأة الأخرى؛ لأنه لم يوجد بينهم الأخوة من الرضاعة حيث لم يجتمعوا على ثدي واحد، ولو كانت المرأة التي لها البنون أرضعت إحدى بنات الأخرى حرمت تلك الابنة على بني المرضعة وغيرها من بناتها يحل على المرضعة، ولو كانت أم البنات أرضعت أحد البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى إلا الابنة التي أرضعتها أمهم وحدها؛ لأنها أختهم من الرضاعة اھ(کتاب الرضاع، باب تفسیر لبن الفحل، ج: ٣٠، ص: ٣٠١، مط: دار المعرفة)
وفي الهندية: وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي،اھ(کتاب الرضاع، ج: ١، ص: ٣٤٣، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95282کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 1
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات