بینک کی ملازمت

بینک کے فون بینکنگ شعبے میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
94864
| تاریخ :
2010-08-29
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

بینک کے فون بینکنگ شعبے میں ملازمت کا حکم

1۔میں فون بینکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ کیا فون بینکنگ میں نوکری کرنا جائز ہے؟ کیا اسلامی بینک کی فون بینکنگ اور عام روایتی بینک کی فون بینکنگ میں کوئی فرق ہے؟ کیا ہم دونوں جگہوں پر کام کر سکتے ہیں یا صرف اسلامی بینک میں ہی کام کرنا جائز ہے؟ شکریہ۔
2۔میری ایک زمین (پلاٹ) ہے جو میں نے10سال پہلے گھر بنانے کے لئے خریدی تھی، لیکن وہ ابھی تک ایسے ہی خالی پڑی ہے اور میں نے وہاں گھر نہیں بنایا بلکہ کہیں اور بنا لیا ہے۔ کیا اب مجھے اس خالی پلاٹ پر زکوٰۃ دینی ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1۔واضح رہے کہ غیر سودی بینکوں( جو مستند علماء و مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں اسلامی طریقہ کار کے مطابق اپنا نظام چلاتے ہیں) کی ہر قسم ،بشمول فون بینکنگ کی ملازمت اختیار کرنا جائز اور درست ہے۔ جبکہ سودی بینکوں کے فون بینکنگ کے شعبہ میں کام کرنے والے آفیسر و ملازمین کی دیگر ذمہ داریوں( مثلاً صارفین کی شکایت کا ازالہ، ٹرانزیکشن کی نگرانی اور ان کی تعمیل، سکیورٹی اور ڈیٹا انٹری وغیرہ )کے ساتھ ایک بنیادی ذمہ داری بینک پروڈکٹس( مثلاً انشورنس پالیسیاں، کریڈٹ کارڈ یا پرسنل لون وغیرہ) کا فروخت کرنا اور اس کے لئےکسٹمرز کو قائل کرنا بھی شامل ہوتا ہے، جو سودی معاملات پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ سودی معاملات میں ادنیٰ درجہ کی شرکت (مثلاً کتابت، گواہی وغیرہ)بھی احادیث مبارکہ کی رو سے ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا سودی بینکوں کے فون بینکنگ ملازمت سے احتراز لازم ہے۔
2۔ سائل نے مذکور زمین جب خرید کر اسے آگے نفع پر بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی تھی، بلکہ اس پر گھر بنانے کی نیت سے خریدی تھی تو اب اگرچہ سائل نے دوسری جگہ پر گھر بنا لیا ہو، تب بھی مذکور پلاٹ کی مالیت پر زکوٰۃ کی ادائیگی واجب نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح مسلم: عن جابر قال لعن رسول الله -صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواء.(5/ 50)
و فی فقہ البیوع: السابع:أن یؤجر المرأنفسہ للبنك بان یقبل فیہ وظیفۃ،فان کانت الوظیفۃ تتضمن مباشرۃ العملیات الربویۃ،أوالعملیات المحرمۃ الأخری،فقبول ھذہ الوظیفۃ حرام، وذلك مثل التعاقد بالربوا أخذا أوعطاء، أوخصم الکمبیالات،أوکتابۃ ھذہ العقعود ،أو التوقیع علیھا۔۔۔۔۔من کان موظفاًفی البنك بھذہ الشکل،فان راتبہ الذی یاخذ من البنك کلہ من الأکساب المحرمۃ۔۔۔۔أما اذا کانت الوظیفۃ لیس لھاعلاقۃ مباشرۃ بالعملیات الربویۃ،مثل وظیفۃ الحارس أو سابق السیارۃ۔۔۔فلایحرم قبولھا ان لم یکن بنیۃ الاعانۃ علی العملیات المحرمۃ،وان کان الاجتناب عنھاأولی،ولا یحکم فی راتبہ بالحرمۃ الخ (2/1064)۔
و فی التعریفات الفقہیۃ للبرکتی: التجارة: عبارة عن شراء شيء ليبيع بالربح أو تقليبِ المال لغرض الربح الخ (ص:52 ط: دار الکتب العلمیة)۔
و فی التعریفات للجرجانی: التجارة: عبارة عن شراء شيء ليباع بالربح. (باب التاء ص:53 ط: دار الکتب العلمیة)۔
و فی الدر المختار:(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه (وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة (أو السوم) بقيدها الآتي (أو نية التجارة) في العروض الخ (کتاب الزکوۃ ج:2 ص:267 ط: سعید)۔
و فی الفتاوی الھندیۃ: الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب كذا في الهداية. ويقوم بالمضروبة كذا في التبيين وتعتبر القيمة عند حولان الحول بعد أن تكون قيمتها في ابتداء الحول مائتي درهم من الدراهم الغالب عليها الفضة كذا في المضمرات ثم في تقويم عروض التجارة التخيير يقوم بأيهما شاء من الدراهم والدنانير إلا إذا كانت لا تبلغ بأحدهما نصابا فحينئذ تعين التقويم بما يبلغ نصابا هكذا في البحر الرائق الخ ( کتاب الزکاۃ فصل فی عروض التجارۃ ج:1 ص:179 ط: ماجدیة)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94864کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات