السلام علیکم!
میرا نام ابوبکر ہے اور میرا سوال یہ ہے کہ کیا میزان بینک میں نوکری کرنا جائز ہے کیونکہ عام طور پر یہ گمان ہے کہ میزان اسلامک بینک ہے ،تو کیا اس میں نوکری جائز ہے میرا کام اس میں یہ ہے کہ مختلف دکانوں پر جو کارڈ پیمنٹ کی مشین ہوتی ہے ان کا معائنہ کرنا ہے، تو کیا یہ کام جائز ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحا ل مستند مفتیان کرام پر مشتمل شرعیہ بورڈ کی زیر نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہاہے، لہذا سائل کیلئے میزان بینک میں مذکور ملازمت اختیار کرنے اور اس پر ملنے والی تنخواہ وصول کرنے کی گنجائش ہے۔