میں نے یو بی ایل بینک میں چھ (6) ہفتے کی ا نٹرن شپ مکمل کی، اور اب انہوں نے مجھے ایک چیک دیا ہے،میرا Internship آپریشنل سیکشن میں تھا، جہاں میں نے اکاؤنٹ کھولنے کے فارم ،ڈپازٹ سلپس بھرنے، اور ایسے صارفین کے لیے چیک لکھنے سے متعلق بنیادی کام انجام دیے جو لکھ نہیں سکتے تھے، یہ برانچ اسلامی اور روا یتی گاہکوں کو پورا کرتی ہے، تاہم میری ذمہ داریوں میں قرض دینا شامل نہیں تھا،کیا میرے لیے یہ چیک استعمال کرنا جائز ہے؟
مذکور ادارے میں سائل نے جو امور سر انجام دیے اگر ان کا تعلق براہ راست سودی لین دین سے نہ ہو جیسے ڈپازٹ سلپس اور فارم بھرنا وغیرہ تو ایسی صورت میں سائل کیلئے ادارے کی طرف سے دیے جانے والے چیک کواپنے استعمال میں لانےکی گنجائش ہے۔
کمافی تکملۃ فتح الملھم : قولہ "وکاتبہ " لان کتابۃالربا اعانۃ علیہ ومن ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویۃ لایجوز فان کان عمل الموظف فی البنک مایعین علی الربا کاالکتابۃ او الحساب فذالک حرام لوجھین :الاول :اعانۃ علی المعصیۃ والثانی :اخذالاجرۃ من المال الحرام فان معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا واما اذا کان العمل لاعلاقۃ لہ بالربا فانہ حرام للوجہ الثانی فحسب فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال اھ (1/619)۔