بینک کی ملازمت

کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

فتوی نمبر :
16428
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

میں ایک بینک میں کام کرتا ہوں ، کسی نے کہا کہ بینک میں کام کرنے والے کی نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج ، دعائیں کچھ بھی قبول نہیں ہوتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا بندہ سارے کام چھوڑ دےکہ اس کا کچھ قبول نہیں ہوتا ، آج کل تو ملازمت بھی نہیں ملتی ،تو کرنی پڑتی ہے، میں دوسری ملازمت ڈھونڈ رہا ہوں مجھے جوں ہی ملے گی، میں بینک کی ملازمت چھوڑ دوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر سودی بینک میں ایسی ملازمت انجام دیتا ہو جس کا تعلق سودی معاملات کے لکھنے پڑھنے اور ان کو محفوظ کرنے سے ہو تو یہ بلاشبہ ناجائز اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ناجائز اور حرام ہے، اس لیے سائل پر لازم ہیکہ فوری طور پر دوسری کوئی ایسی ملازمت تلاش کرے جس میں اس قسم کے ناجائز امور انجام نہ دینے پڑتے ہوں اور پھر جیسے وہ ملازمت مل جائے فوراً بینک کی ملازمت ترک کردے، مگر اس دوسری ملازمت کو تلاش کرنے میں ایسی ہی محنت کرے جیسے کوئی بے روگاز کرتا ہے ۔
جبکہ اس ملازمت کے دوران انجام دیئے جانے والے اعمال اگرچہ ادا ہو کر فرض ذمہ سے اتر جاتا ہے، مگر اس کی نحوست کی بناء پر ان کی خیر و برکت سے محرومی یقینی ہے، اس لئے اس دوران میں اپنے فرائض و اعمال کو ترک کرنے کے بجائے ادا کرنے کا ہی اہتمام چاہیے اور کوشش چاہیے کہ دوسری جائز و حلال ملازمت فوراً مل جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: ﴿الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (سورة البقرة: ۲۷۵) -
وفي مشكاة المصابيح: عن عبد الله بن حنظلة غسيل الملائكة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "درهم ربا يأكله الرجل وهو يعلم أشد من ستة وثلاثين زنية". رواه أحمد والدراقطني وروى البيهقي في شعب الإيمان عن ابن عباس وزاد: وقال: "من نبت لحمه من السحت فالنار أولى به" اھ (2/ 138) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کفایت اللہ جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16428کی تصدیق کریں
0     902
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • عورت کا بینک میں جوب (ملازمت ) کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • تجارتی اور سودی بینک میں ملازمت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسٹیٹ آئل کمپنی (PSO) کے محکمۂ خزانہ میں کام کرنے والے کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک کی ملازمت کا تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 2
  • بینک میں کام کرنا اسلامی نقطہ نظر سے کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق تفصیلی فتوئ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی اور سودی بینک میں ملازمت کرنے کا تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • زمین بینک کے لئے کرائے پر دینا کیسا ہے

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبورا کمرشل بینک میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا میڈیا اور اسلامی بینک میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات