بینک کی ملازمت

اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

فتوی نمبر :
270
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

محترم جناب مفتی صاحب! بینک میں ملازمت اختیار کرنا اور بینک منیجر کی تنخواہ کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ سود میں شامل ہے کہ نہیں؟ اگر سود میں شامل ہو تو مسلمان ملازمین تو نہیں رہیں گے تو اس کا کیا حل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موجودہ زمانہ میں غیر بنکوں کا نظام واضح طور پر سودی اور ناجائز معاملات پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے بینک کی ایسی ملازمت جس میں سودی معاملات کا لکھنا پڑھنا پڑتا ہو جیسا کہ کیشئیر، منیجر اور کلرک وغیرہ کی ملازمت ہوتی ہے ایسی ملازمت اختیار کرنا اور اس پر تنخواہ لینا بلا شبہ ناجائز اور اس کے اختیار کرنے یا برقرار رکھنے سے احتراز لازم ہے ۔
البتہ بینک کی وہ ملازمت جس کا سودی معاملامات سے کوئی واسطہ نہ ہو، جیسا کر خاکروب ، چوکیدار اور باورچی وغیرہ کی ملازمت اس کے مختلف فیہ ہونے کی وجہ سے اسے اختیار کرنے کی گنجائش اور اس سے احتراز بہتر ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کا یہ کہنا کہ اس طرح پھر مسلمان ملازمین نہیں رہیں گے، سودی نظام کو ختم کرنے یا کم از کم اس کے خاتمے کا سوچنے کے بجائے اُسے مزید تقویت پہنچانے کے مترادف ہے ، اور یہ سخت گناہ کی بات ہے، لہذا سائل کو اس قسم کے کلمات بولنے اور اس طرح کا نظریہ رکھنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد النافع رؤوف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 270کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات