بینک کی ملازمت

انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
5634
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

جناب عالی ہمارا ایک کزن جو انڈیا میں رہ رہا ہے ملٹی نیشنل بینک میں نوکری کرنا شروع کر رہا ہے وہ MBA پاس ہے اس کی نوکری اور کام وغیرہ نفع سے تعلق رکھتا ہے میں نے اس سے درخواست کی کہ وہ اچھے طریقے سے سوچ لے، اس لیے کہ تو حرام کی کمائی کرنے جا رہا ہے وہ کسی بھی صورت اِسلام میں جائز نہیں، وہ کہتا ہے انڈیا میں کوئی ایسی کمپنی نہیں ، جو پیسے سود کے بغیر دیتی ہو تو اس صورت میں کیا میں انڈیا میں کام ہی نہ کروں؟ اس نے کہا کہ میں سود کے کھاتے سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گا، لیکن زندگی چلانے کے لیے مجھے کسی ادارے وغیرہ میں نوکری کرنی پڑے گی میرے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے میں ایک آئی ٹی پروفیشنل ہوں تو کیا میں بینک میں نوکری کر سکتا ہوں ؟ برائے مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں۔ اسلام اور شریعت کے نقطہ نظر اور قرآن وحدیث کے حوالے کے ساتھ تاکہ میں خود بھی صحیح راستے پر چلوں اور اس کو بھی اس سے آگاہ کروں میں آپ کے جلد از جلد جواب کا منتظر رہونگا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے مذکورہ کزن پر لازم ہے کہ وہ مروجہ سودی بینکوں میں ملازمت اختیار کرنے کی بجائے کسی دوسرے غیر سودی ادارے میں ایسی ملازمت اختیار کرے جس کے دوران اسے کسی قسم کا غیر شرعی اور سودی معاملہ انجام نہ دینا پڑے اور تھوڑی بہت کوشش سے یہ ممکن ہے نا ممکن نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في سنن ابن ماجه: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الربا سبعون حوبا، أيسرها أن ينكح الرجل أمه» اھ (2/ 764)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5634کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات