کیا بینک میں چپڑاسی، پیون (Peon) یا سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرہ آپریٹر کی نوکری جائز ہے؟
بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سودی لین دین سے ہے جیسے منیجر، کیشیئر، کلرک وغیرہ کی ملازمت تو ایسی ملازمت بالکل ناجائز اور حرام ہے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حرام ہے،جس سے احتراز لازم ہے ، جبکہ بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی لین سے نہیں ہے جیسے چوکیدار ، گارڈ ،پیون،سی سی ٹی وی کیمرہ آپریٹر اور دیگر سامان وغیرہ مہیا کر نے والے کی ملازمت، تو اسے اختیار کرنے کی گنجائش ہے اور اس پر ملنے والی تنخواہ بھی حلال ہے ۔
كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟
یونیکوڈ بینک کی ملازمت 0