بینک کی ملازمت

یو بی ایل اسلامی بینک کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
93304
| تاریخ :
2026-03-16
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

یو بی ایل اسلامی بینک کی ملازمت کا حکم

مجھے United Bank Limited اسلامک بینکنگ میں ریلیشن شپ ایگزیکٹو کی نوکری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ میرا اصل مقصد مستقبل میں سرکاری ملازمت حاصل کرنا ہے، لیکن فی الحال میں سوچ رہا ہوں کہ کیا مجھے کچھ عرصے کے لیے یہ ملازمت جوائن کر لینی چاہیے۔ اس نوکری سے مجھے تجربہ حاصل ہوگا، مالی طور پر کچھ استحکام آئے گا، اور میں اپنی مزید تعلیم بھی جاری رکھ سکوں گا۔ اس سے پہلے میں تقریباً پانچ سال پرائیویٹ اسکول اور کالج میں ملازمت کر چکا ہوں، لیکن وہاں نوکری زیادہ مستحکم نہیں ہوتی اور تنخواہ بھی کم ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے میں سوچ رہا ہوں کہ کیا مجھے وقتی طور پر بینک کی یہ ملازمت جوائن کر لینی چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ ملازمت کا تعلق اگر UBL کی اسلامی برانچ سے ہو جو مستندمفتیان کرام پرمشتمل شرعیہ بورڈ کی زیرنگرانی اپنے مالی معاملات انجام دیتاہو، اور سائل کو بھی ا ن پر اعتماد ہو ، تو اس ملازمت کی شرعاًگنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى : ولا تعاونوا على الإثم والعدوان واتقوا الله إن الله شديد العقاب (المائدة: ٢)
و فی فقہ البیوع: أما إذا كانت الوظيفة ليس لها علاقة مباشرة بالعمليات الربوية مثل وظيفة الحارس أوسائق السيارة أو العامل على الهاتف أو الموظف المسؤل عن صيانه البناء أو المعدات أو الكهرباء، أو الموظف الذي يتمحض عمله في الخدمات المصرفية المباحة مثل تحويل المبالغ الصرف العاجل للعملات، واصدار الشيك المصرفي، أو حفظ مستندات الشحن، أو تحويلها من بلد إلى بلد فلا يحرم قبولها إن لم يكن بنية الإعانة على العمليات المحرمة وإن كان الإجتناب عنها أولى ، ولا يحكم في راتبہ بالحرمة ، لماذكرنا من التفصيل فى الإعانة والتسبب اھ (ج: ٢، ص: ١٠٣٢.٣٣، مط: معارف القران)
وفی الھندیۃ: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام، ‌فإن ‌كان ‌الغالب ‌هو ‌الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية، ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل، كذا في الينابيع۔(کتاب الکراهية، الباب الثاني عشر في الهدايا، ج: ٥، ص: ٣٤٢، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93304کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات