(۱) اللہ آپ لوگوں کی دین کیلیے محنت قبول کرے، میں آپ سے دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ جاننا چاہتی ہوں کہ دونوں ایک ہی فقہ کی پیروی کرتے ہیں پھر دونوں مسلک میں اتنا اختلاف کیوں ہے؟
(۲) کیا دیوبندی مسلک کی لڑکی کا بریلوی مسلک کے لڑکے سے نکاح جائز ہے جو اپنے مسلک کے بارے میں بہت سخت عقیدہ رکھتاہے۔
واضح ہو کہ بریلوی حضرات چونکہ بدعاتِ شرکیہ اور بدعاتِ عملیہ میں مبتلاء ہیں، بدعاتِ شرکیہ جیسے نبی اکرمﷺ عالم الغیب ہیں (۲) مختار کُل ہیں۔ (۳) حاظر وناظر ہیں۔ گیارہویں مانا، اذان سے قبل صلوٰۃ وسلام کا اضافہ، انگوٹھے چومنا ختم کرانا وغیرہ ہیں دیوبندی حضرات اس کے مخالف ہیں اور اتباع سنت کی دعوت دیتے ہیں، اس لیے عقیدہ، فقہ اور تصوف کی لائن ایک ہونے کے باوجود اختلاف کی صورت بن گئی ہے۔
مزید معلومات کیلیے درجہ ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا ’’اختلاف امت اور صراط مستقیم تالیف حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ ، ’’راہِ سنت‘‘ تالیف شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ۔
جبکہ بریلوی لڑکا اگر شرکیہ عقائد میں متشدد نہ ہو تو اس کا نکاح کسی دیوبندی لڑکی سے جائز ہے۔
ففي الھداية: "الكفاءة في النكاح معتبرة (ٳلی قوله)وتعتبر ٲیضا في الدین اھ (۲/۳۱۹،۳۲۰)۔
وفي الفتاوی الھندية: الكفاءة معتبرة في الرجال للنساء للزوم النكاح(ٳلی قوله) (ومنها الديانة)(ٳلی قوله) فلا يكون الفاسق كفئا للصالحة، كذا في المجمع سواء كان معلن الفسق أو لم يكن، كذا في المحيط اھ (۱/۲۹۰)
وفی مشكاة المصابيح: عن العرباص بن سارية: قال: صلى بنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ذات يوم ثم أقبل علينا بوجهه فوعظنا موعظة بليغة ذرفت منها العيون ووجلت منها القلوب فقال رجل يا رسول الله كأن هذه موعظة مودع فأوصنا قال: «أوصيكم بتقوى الله والسمع والطاعة وإن كان عبدا حبشيا فإنه من يعش منكم يرى اختلافا كثيرا فعليكم بسنتي وسنة الخلفاء الراشدين المهديين تمسكوا بها وعضوا عليها بالنواجذ وإياكم ومحدثات الأمور فإن كل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة» . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وابن ماجه اھ (1/ 58) واللہ أعلم بالصواب!
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0