دینی جماعتیں

اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
19107
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

میں مماتی فرقہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ دیوبندی ہیں یا نہیں ؟اور ہمیں ’’اشاعت التوحید والسنہ‘‘ جماعت کے بارے میں بھی آگاہ کریں کہ ان کا تعلق علماءدیوبند کے ساتھ ہے یا نہیں؟ مماتی امام کےپیچھے نماز پڑھنا درست ہے یاغلط؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چہ مجموعی طور پر ’’ جماعت اشاعت التوحید و السنۃ‘‘ علماءدیوبند سے منسلک شمار ہوتی ہے ،مگر اپنے بعض عقائد ونظریات میں عقائد اھل السنۃ والجماعت کے اجماعی عقیدوں کے خلاف نظریات رکھنے کی بناء پر راہ اعتدال سے ہٹی ہوئی ہے ،خاص کر یہ لو گ "حیات النبیﷺ" کے منکر ہیں ۔حالانکہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺاپنے روضہ اطہر میں حیات ہیں اور آپ ﷺ کی یہ حیا ت مثلِ حیات دنیوی، بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے ۔اس لیے احادیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ علیہ السلام پر درود پڑھتا ہے تو آپ علیہ السلام اس کو بذات خود سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں ۔اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے آپ علیہ السلام تک پہنچادیتے ہیں ۔ اور جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے،وہ اہل سنت والجماعت سے خارج اور بدعتی ہے ۔جس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔
مزید تفصیل کیلیے (تسکین الصدور صفحہ نمبر219تا 342)مؤلفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ اور (المہند علی المفند السوال الخامس)مؤلفہ فخر المحدیثین حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری قدس اللہ سرہ کا مطالعہ مفید رہےگا ۔واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19107کی تصدیق کریں
1     3023
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 11
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات