گروہِ عظیمی کے بارے میں فتویٰ درکار ہے، یہ ایک مذہبی گروہ ہے، شمس الدین عظیمی جس کے روحانی راہنما ہے ، وہ ایک انگوٹھی بناتے ہیں جس میں نمبر۹ (نودفعہ) لکھتے ہیں، اس میں ایک دائرہ اور ایک تکون ہوتا ہے ، ان کا خیال ہے کہ یہ انگوٹھی آپ کا رویّہ اور روحانی طاقت اور کئی دوسرے فوائد دیتی ہے ، یہ انگوٹھی بہت قیمتی بکتی ہے، لاہور میں اس کی قیمت ۳۵۰ روپے فی انگوٹھی ہے ، مجھے فتنہ عظیمی کے بارے میں بتائیں ۔
’’شمس الدین عظیمی‘‘ کے عقائد و نظریات سے متعلق معلوم نہیں ہو سکا، البتہ مذکور عمل اگر محض دوائی اور نیک فالی کے درجہ میں ہو اور انگوٹھی کو اس میں مؤثّر بالذات نہ سمجھا جاتا ہو تو یہ شرعاً ممنوع بھی نہیں اور اگر شخصِ مذکور کے مکمل حالات اور اس کے عقائد کے بارے میں تحقیقی تفصیل ای میل کردی جائے تو پھر اس کی ذات سے متعلق بھی بحث کی جا سکتی ہے۔
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0