دینی جماعتیں

علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

فتوی نمبر :
60190
| تاریخ :
2008-03-10
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

مفتی صاحب! آپ مجھے یہ بتائیں کہ کچھ بھائیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ علماءِ دیوبند ، ہندوستان عقیدۂ کذب پر ایمان رکھتے ہیں اللہ عز وجل کی قدرت کے بارے میں ، کیا آپ ان کی وضاحت کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ذاتِ پاک حق تعالیٰ جل جلالہ کی ، پاک اور منزہ ہے اس سے کہ متصف بصفت کذب کی جاوے، معاذ اللہ تعالیٰ، اس کے کلام میں ہرگز ہرگز شائبہ کذب کا نہیں، قال اللہ تعالیٰ : ﴿ومن اصدق من اللہ قیلا﴾ (اللہ سے زیادہ سچا کون ہے) جو شخص حق تعالیٰ کی نسبت یہ عقیدہ رکھے، کہ وہ جھوٹ بولتاہے، وہ قطعاً کافر ہے، ملعون ہےاور مخالف قرآن اور حدیث اور اجماعِ امت کا ہے، وہ ہرگز مومن نہیں، البتہ یہ عقیدہ اہل ایمان سب کا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے مثل فرعون و ہامان و ابی لہب کو قرآن میں جہنمی ہونے کا ارشاد فرمایا ہے، وہ حکمِ قطعی ہے، اس کے خلاف ہرگز ہرگز نہ کرےگا، مگر وہ اللہ تعالیٰ قادر ہے اس بات پر کہ ان کو جنت دے دیوے ، عاجز نہیں ہوگیا، قادرہے، اگر چہ ایسا اپنے اختیار سے نہیں کرے گا۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَلوْ شِئْنا لآتینا کلَّ نفسٍ ھدَاہا و لَکنْ حقَّ القوْلُ منی لامْلَانَّ جہنم مِنَ الجنَّۃ و النَّاسِ أجمعین﴾ (السجدة: 13)۔
اس آیت سے واضح ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہتا ، سب کو مومن کر دیتا ، مگر جو فرما چکا ہے، اس کے خلاف نہ کرے گا اور یہ سب اختیار سے ہے، اضطرار سے نہیں، وہ فاعل مختار ،فعال لمایرید ہے، یہ عقیدہ ہے تمام علماءِامت کا۔اھ (فتاویٰ رشیدیہ صفحہ نمبر93) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60190کی تصدیق کریں
0     1716
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 11
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات