کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مند رجہ ذیل مسائل کے متعلق:-
1-کیا جو شخص لوگوں کو مروّجہ تبلیغی جماعت سے یہ کہہ کر بد دل/بدظن کرتا ہے کہ آج کل رائیونڈ مرکز میں بہت اختلاف ہو گیا ہے اور اب وہاں پر صرف ایک گروہ دعوت و تبلیغ کا نہیں ہے، بلکہ وہاں پر حاجی عبد الوہاب صاحبؒ نے اپنا گر وہ بنایا ہے، مولانا جمشید صاحبؒ نے اپنا گروہ، مولانا احسان الحق صاحب نے اپنا اور مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنا گروہ بنایا ہے، وغیرہ وغیرہ، اب آپ سے سوال یہ ہے کہ اس شخص کی بات کی آپ کی نظر میں کیا حیثیت ہے؟
2-کیا آپ تبلیغی جماعت کی مکمل حمایت کرتے ہیں یا ان سے اختلاف رکھتے ہیں، کیونکہ میں آپ کی بات پر آنکھیں بند کر کے اعتبار کرتا ہوں؟
3-تبلیغی جماعت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
4-کیا تبلیغی جماعت میں جانا اللہ تعالیٰ کے راستے میں داخل ہے؟
5-اکثر ہمارے تبلیغی بھائی جب اللہ تعالیٰ کے راستے میں نکلنے کے فضائل بیان کرتے ہیں تو وہ یہ بات بھی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں نکل کر ایک نماز پڑھنے کا ثواب”انچاس کروڑ نمازوں تک پہنچ جاتا ہے“ براہِ کرم اس بات کی حقیقت سے بھی آگاہ فر ما ئیں۔والسلام!
1تا4-:تبلیغی جماعت اپنے بنیادی مقصد اور طریقۂ کار کی رو سے بلاشبہ درست اور ان کا یہ مخصوص طریقۂ تبلیغ شرعاً مستحب اور عملا ًمفید ہے اور اللہ کی رضا کیلئے ہونے کی بنا پر”فی سبیل اللہ“کے زمرے میں داخل ہے، اس لئے وقتی طور پر اگر بڑوں میں اختلاف ہو بھی صحیح، تو اس کو بنیاد بناکر کسی اچھے مقصد میں شرکت سے رکنا یا لوگوں کو روکنے کی سعی کرنا، کوئی عقلمندی نہیں۔
5- :دین کی اشاعت و تبلیغ یا تحصیلِ علمِ دین یا جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ میں نکلنے یا لگنے والے کے نماز، روزہ، ذکر وغیرہ کے بارے میں ایسی کوئی صریح حدیث تو نہیں ملی، جس کے الفاظ سے صاف صاف ثابت ہو کہ ایک نماز اور ایک تسبیح وغیرہ کا ثواب”انچاس کروڑ“کے برابر ملتا ہے، البتہ ایک حدیث میں ہے کہ”اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر اپنی ذات پر خرچ کرنے والے کو ”ایک درہم“ کے بدلے میں”سات لاکھ درہم“ خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے“۔
اور دوسری حدیث میں ہے کہ”اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر نماز، روزہ ، ذکر کا ثواب اللہ تعالیٰ کی راہ میں روپیہ خرچ کرنے سے”سات سو" گنا زیادہ ملتا ہے، اس طرح”سات لاکھ“کو”سات سو“میں ضرب دینے سے”انچاس کروڑ“بن جاتے ہیں، اس حساب سے اللہ کے راستے چاہے وہ تعلیمِ دین ہو یا جہاد اور تبلیغ میں نکلنے والوں کے لئے نماز، روزہ، ذکر و تسبیح کا ثواب”انچاس کروڑ“گنا بنتا ہے، اگرچہ یہ دونوں حدیثیں بھی سنداً ضعیف ہیں،مگر فضائلِ اعمال میں ضعیف حدیثیں بھی معتبر ہوتی ہیں، البتہ ان احادیث سے استدلال اور ان کے ضعیف ہونے پر تنبیہ کیے بغیر، ان کی تشہیر سے احتراز چاہیئے ۔
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0