معاشی اسکیمز

چینی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں گدھے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
91092
| تاریخ :
2026-01-18
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

چینی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں گدھے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے کا حکم

محترم جناب :امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، میں آپ کی رہنمائی چاہتاہوں، ایک چینی کمپنی ہمارے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنا چاہتی ہے،اسلحہ اور ایمونیشن براۓ شکار ،پاکستان میں تیار کیا جاۓ گا، جو اس وقت درآمد کیاجاتاہے،گدھے کا سلاٹر ہاؤس جس کی مکمل ایکسپورٹ چین میں کی جاۓ گی ، کیونکہ یہاں اسے مکروہ سمجھا جاتاہے، جبکہ چین میں اسے زندگی بچانے والی ادویات کے لئے استعمال کیا جاتاہے، اس وقت پاکستان کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے اور ان چیزوں سے زر مبادلہ کمایا جاسکتاہے، آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسلحہ اور بارود بنانا اور اس کی خرید وفروخت اگر ملکی قانوں کے تحت ہو اور مجاز اداروں سےباقاعدہ اس کی منظوری اور لائسنس بھی لے لی جاۓ تو شرعاً بھی اس طرح کا کاروبار کرنے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ خرید وفروخت میں شرعی اصول وضوابط کا لحاظ رکھاجاۓ، جبکہ گدھے کا گوشت چونکہ شرعاً حلال نہیں، اس لئےاسے ذبح کرکے مسلمانوں کی مارکیٹ میں دیگر حلال جانور کے گوشت کے ساتھ اس کی خرید وفروخت تو جائز نہیں ، البتہ اسے زبح کرنے کے بعد چونکہ اس کا گوشت پاک ہوجاتاہے اس لئے قانونی تقاضے پوراکرتے ہوۓ سوال میں مذکور مقصد کے لئے اس ایکسپورٹ کرنےکی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ويجوز بيع لحوم السباع والحمر المذبوحة في الرواية الصحيحة ولا يجوز بيع لحوم السباع الميتة كذا في محيط السرخسي وأما جلود السباع والحمر والبغال فما كانت مذبوحة أو مدبوغة جاز بيعها وما لاالخ (الفصل الخامس فی بیع المحرم وفی بیع المحرمات، ج:3،ص:115، ناشر: ماجدیہ)
وفی تکملۃ فتح الملھم :تحت قول اللہ (‌يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ)ان المسلم یجب علیہ ان یطیع امیرہ فی الامورالمباحۃ فان امرالامیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ وان نہیٰ عن امر مباح حرم ارتکابہ اھ(باب وجوب طاعۃ الامراء فی غیر معصیۃ، ج: 3، ص: 323، ناشر: دارالعلوم )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91092کی تصدیق کریں
0     78
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات