مسائل قربانی

حج پر جانے سے ایک قربانی لازم ہوگی یا دو؟

فتوی نمبر :
90786
| تاریخ :
2026-01-11
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

حج پر جانے سے ایک قربانی لازم ہوگی یا دو؟

میرا حج پر جانے کا ارادہ ہے، تو کیا عید قربان کی قربانی پاکستان میں کر سکتے ہیں یا حج کی قربانی کے ساتھ عید کی قربانی بھی وہیں کرنی ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو حجاجِ کرام حج قران یا حج تمتع کی ادائیگی کرتے ہیں ، تو ان کے ذمہ دمِ شکرکے طورپر حدودِ حرم میں ایک قربانی کرنالازم ہے ، اور یہ قربانی دمِ شکرکہلاتی ہے ، جو واجب قربانی کے علاوہ ہوتی ہے ، البتہ جوحجاج کرام وہاں مکہ مکرمہ میں پندرہ یا اس سے زائد دن قیام کریں ، اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہوں ، تواس پر دمِ شکرکے علاوہ الگ قربانی بھی واجب ہوگی ، جس کی ادائیگی خواہ وہاں کریں یا یہاں ان کی طرف سے قربانی کی جائے ، تاہم جو حجاجِ کرام وہاں پندرہ دن سے کم قیام کریں، یا وہ صاحبِ نصاب نہ ہوں تو ان کے ذمہ حج میں کی جانے والی قربانی (دم شکر) کے علاوہ کوئی اور قربانی لازم نہیں،نیزاگر وہ حج افراد کرنے والا ہو،تو ا س پر اس دم شکر کی ادائیگی بھی لازم نہ ہوگی،مگر قربانی کرلینا ایسی صورت میں بھی زیادہ افضل وبہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار:(قوله لأنه مفرد) تعليل لما استفيد من التخيير بقوله إن شاء والذبح له أفضل، ويجب على القارن والمتمتع وأما الأضحية فإن كان مسافرا فلا ‌يجب عليه وإلا كالمكي فتجب كما في البحر اھ(کتاب الحج،ج:2،ص:515،ط:سعید)
وفی الهندية: ویجب الدم علی المتمتع شکراً لما انعم اللہ تعالی علیہ (إلی قوله) وحکم القارن کحکم المتمتع في وجوب الهدي إن وجده۔الخ(کتاب الحج، الباب السابع في القران و التمتع،ج:1،ص:239،ط:ماجدیۃ)
وفي بدائع الصنائع:ومنها: الإقامة فلا تجب على المسافر؛ لأنها لا تتأدى بكل مال ولا في كل زمان، بل بحيوان مخصوص في وقت مخصوص، والمسافر لا يظفر به في كل مكان في وقت الأضحية، فلو أوجبنا عليه لاحتاج إلى حمله مع نفسه، وفيه من الحرج ما لا يخفى، أو احتاج إلى ترك السفر، وفيه ضرر، فدعت الضرورة إلى امتناع الوجوب، بخلاف الزكاة؛ لأن الزكاة لا يتعلق وجوبها بوقت مخصوص بل جميع العمر وقتها، فكان جميع الأوقات وقتاً لأدائها، فإن لم يكن في يده شيء للحال يؤديها إذا وصل إلى المال، وكذا تتأدى بكل مال، فإيجابها عليه لا يوقعه في الحرج، وكذلك صدقة الفطر ؛ لأنها تجب وجوباً موسعاً كالزكاة، وهو الصحيح;وعند بعضهم وإن كانت تتوقف بيوم الفطر لكنها تتأدى بكل مال، فلا يكون في الوجوب عليه حرج، وذكر في الأصل وقال ولا تجب الأضحية على الحاج وأراد بالحاج المسافر فأما أهل مكة فتجب عليهم الأضحية وإن حجوا۔الخ(کتاب التضحیۃ،ج:5،ص:63،ط: سعید)
وفی البحر الرائق : ( قوله ثم اذبح) أي على وجه الأفضلية؛ لأن الكلام ‌في ‌المفرد وهو ليس بواجب عليه، وإنما يجب على القارن والمتمتع، وأما الأضحية فإن كان مسافرا فلا أضحية عليه، وإلا فعليه كالمكي۔الخ(کتاب الحج،ج:2،ص:346،ط:رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90786کی تصدیق کریں
0     266
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات