متفرقات

کیا بچی قرآن یاد کرنے کے بعد بھولنے سے گناہ گار ہوگی؟

فتوی نمبر :
89029
| تاریخ :
2025-11-22
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

کیا بچی قرآن یاد کرنے کے بعد بھولنے سے گناہ گار ہوگی؟

بچی کو حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے لیکن تین سال ہوگئے ہیں ، پندرہ پارے ہوئے تھے اور اس کی پندرہ پاروں کی سبقی منزل سب کچی ہے، سوال ہے کہ گیارہ سال کی بچی کو اگر حفظ کیا ہوا بھول جائے اورکسی طرح یاد نہ ہو رہا ہو تو گنا ہ ملے گا۔؟۔ بچی ابھی بالغ نہیں ہے اور مزید حفظ نہیں کرانا ۔گناہ کے بارے میں رہنمائی درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو که عند الاحناف کوئی مرد یا عورت مکمل قرآن یا اس کا کچھ حصہ حفظ یاد کرنے کے بعد اگر اس قدر بھول جائے کہ اسے دیکھ کر بھی نہ پڑھ سکے، تو وہ عند اللہ اس معامله میں ماخوذ ہوگا اور اس سلسلہ کی احادیث مبارکہ میں وارد شدہ وعيدوں کا مصداق ہوگا، البتہ اگر وه قرآن پڑھتا رہا کرے، گو حفظ بھول جائے، تو اللہ تبارک و تعالی کی ذات سے امید ہے کہ وہ قرآن یاد کرنے کے بعد اسے بھول جانے کی وعیدوں سے محفوظ رہے گا، لیکن مکمل قرآن یا اس کا کچھ حصہ یاد ہونا بڑی سعادت و فضیلت کی بات ہے، اس لئے جس قدر قرآن یاد کیا ہو، اسے یاد رکھنے کی فکر اور کوشش کرنی چاہیے، تاکہ ان فضائل کا حصول ممکن ہو.

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: عن أبي وائل، عن عبد الله قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: (بئس ما لأحدهم، يقول: نسيت آية كيت وكيت، بل هو نسي). (باب نسيان القرآن، ج: 3، ص: 2293، الرقم: 5039، ط: مكتبة البشرى)
و فضائل القرآن لأبي عبيد قاسم ابن سلام: عن عبد العزيز بن أبي رواد، قال: سمعت الضحاك بن مزاحم، يقول: " ما من أحد تعلم القرآن ثم نسيه إلا بذنب يحدثه؛ لأن الله عز وجل يقول: {وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم} [الشورى: 30] وإن نسيان القرآن من أعظم المصائب " (ص: 202 )
وفيه أيضا: عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " بئس ما لأحدكم أن يقول: نسيت آية كيت وكيت، ليس هو نسي ولكن نسي، فاستذكروا القرآن، فلهو أشد تفصيا من صدور الرجال من النعم من عقله (ص: 203)
وفي فتح الباري: ‌واختلف ‌السلف ‌في ‌نسيان ‌القرآن فمنهم من جعل ذلك من الكبائر وأخرج أبو عبيد من طريق الضحاك بن مزاحم موقوفا قال ما من أحد تعلم القرآن ثم نسيه إلا بذنب أحدثه لأن الله يقول وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم ونسيان القرآن من أعظم المصائب. (باب نسيان القرآن، ج: 9، ص: 86)
وفي مرقاة المفاتيح: وعن سعد ابن عبادة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " «ما من امرئ ‌يقرأ ‌القرآن ‌ثم ‌ينساه إلا لقي الله يوم القيامة أجذم» " قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ما من امرئ ‌يقرأ ‌القرآن ‌ثم ‌ينساه "، أي بالنظر عندنا، وبالغيب عند الشافعي، أو المعنى ثم يترك قراءته نسي أو ما نسي (إلا لقي الله يوم القيامة أجذم) ، أي: ساقط الأسنان، أو على هيئة المجذوم، أو ليست له يد، أو لا يجد شيئا يتمسك به في عذر النسيان، أو ينكس رأسه بين يدي الله حياء وخجالة من نسيان كلامه الكريم وكتابه العظيم، وقال الطيبي: أي: مقطوع اليد من الجذم وهو القطع (كتاب فضائل القرآن، ج: 4، ص: 1502، الرقم: 2200)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89029کی تصدیق کریں
0     239
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات