میں عمرہ کے لیے جا رہاہوں۔ مجھے آپ کی رائے چاہیے کہ سعودی عرب میں اور سعودی ایئرلائن میں گوشت (Meat) کھانے کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ
واضح ہو کہ مسلم ممالک کے ہوٹلوں میں غالب گمان یہی ہوتا ہے کہ وہ کوئی حرام چیز کھانے میں استعمال نہیں کرتے، لہذا سعودی عرب یا سعودی ایئرلائن میں ملنے والا گوشت اگر مسلم ممالک سے درآمد شدہ ہو یا خود سعودی عرب کی طرف سے فراہم کیا جا رہا ہو،تو اس کے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں، البتہ اگر وہ گوشت غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ ہو، تو ایسی صورت میں اگر کسی معتمد ادارے اور آرگنائزیشن کے ذریعے اس کے حلال ہونے اور شرعی طریقے کے مطابق ذبح ہونے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو،تب تک ایسے گوشت کو استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔
کما فی الدر المختار:قلت: وقد وقع في عصرنا حادثة الفتوى، وهي أن رجلا وجد شاته مذبوحة ببستانه هل يحل له أكلها أم لا؟ ومقتضى ما ذكرناه أنه لا يحل لوقوع الشك في أن الذابح ممن تحل ذكاته أم لا، وهل سمى الله تعالى عليها أم لا الخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله لوقوع الشك إلخ) فيه أن الظاهر من حال البازي الذي طبعه الاصطياد أنه غير مرسل وغير مملوك لأحد، بخلاف الذابح في بلاد الإسلام فإن الظاهر أنه تحل ذبيحته وأنه سمى، واحتمال عدم ذلك موجود في اللحم الذي يباع في السوق، وهو احتمال غير معتبر في التحريم قطعا الخ (کتاب الصید،ج 6،ص 676،ط:سعید)۔