فرقہ نور بخشیہ کے عقائد و نظریات تفصیل سے بیان کریں،کیا یہ شیعوں میں سے ایک فرقہ ہے یا اہلسنت میں سے ، کیا ان کے ساتھ مسلمانوں والے معاملات کیے جاسکتے ہیں،جیسے ان کا نماز جنازہ پڑھانا یا ان کے ساتھ قربانی کرنا وغیرہ،جواب کا شدت سے منتظر رہوں گا، جزاک اللہ خیرا
سید نور بخش قہستانی — جنہیں ’’موسوی‘‘ اور ’’قہستانی‘‘ کے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے — نویں صدی ہجری میں گزرے ہیں۔ ان کا سنِ وفات ۸۴۹ھ بتایا گیا ہے، جیسا کہ ان کی کتاب ’’الفقہ الاحوط‘‘ کے مترجم جناب محمد بشیر نے ذکر کیا ہے۔ سید نور بخش نے اپنے بیٹے کے نام ایک مکتوب میں اپنے عقائد کی وضاحت کی ہے، جو ’’کتاب الاعتقادیہ‘‘ کے نام سے معروف ہے اور بلتستان کے نور بخشی دینی مدارس میں پڑھایا جاتا ہے۔ اس کتاب میں مختلف اور باہمی متضاد نظریات درج ہیں۔
چونکہ اس فرقے کے عقائد میں تفصیل اور بعض مقامات پر تضاد پایا جاتا ہے، لہٰذا ان سے متعلق حکمِ شرعی معلوم کرنے کے لیے بہتر اور موزوں طریق یہ ہے کہ مقامی معتبر علماءِ کرام اور اہلِ فتویٰ سے رجوع کیا جائے، تاکہ تحقیق و تفتیش کے بعد صحیح شرعی حکم بیان کیا جا سکے۔
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0