مسائل قربانی

مسجد میں چٹائی بچھا کر اس پر قربانی کی کھال رکھنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
83659
| تاریخ :
2025-06-23
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

مسجد میں چٹائی بچھا کر اس پر قربانی کی کھال رکھنا جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسائل کے بارےمیں کہ :
(1) کیا قربانی کی کھال کو مسجد میں رکھا جاسکتا ہے ،جہاں 5 وقت کی نماز ہوتی ہے؟
2: جس چٹائی پر کھال رکھی تھی، اس پر بیٹھ کر مسجد میں کھانا وغیرہ کھایا جاسکتا ہے؟
3: جن کپڑوں پر کھال کا ناپاک خون اور گوبر لگا ہو ان کپڑوں میں نماز ہوتی ہے؟ ان ناپاک کپڑوں سمیت مسجد میں کھانا کھایا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مسجد اللہ تعالی کا گھر اور روئے زمین پر مقدس مقام ہوتا ہے، جس کے احترام اور اسے پاک اور صاف رکھنے کا حکم دیا گیاہے، ایک حدیث شریف میں یہاں تک آیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نےبدبودار چیز کھانے کے بعد مسجد میں داخلہ سے بھی منع فرمایا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں مسجد میں بدبودار چٹائی اور کھال رکھنا ، یا کوئی بھی ایسی چیز مسجد میں لانا جو گندگی یا بدبو پھلائے شرعاًً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے۔
جہاں تک کپڑوں پر گوبر اور کھال کے خون کی صورت میں نماز کے حکم کا سوال ہے تو چونکہ گوبر نجاست غلیظہ ہے اور خون اگر جانور کے ذبح کے وقت نکلنے والا خون ہو تو وہ بھی نجس ہے، لہذا بدن یا کپڑوں پر لگی ہوئی اس نجاست یا خون کے ساتھ نماز ادا کرنا شرعاً درست نہیں بلکہ پاک اور صاف کپڑے پہن کر نماز ادا کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: ( و)کرہ تحریماً ( الوطء فوقہ و البول و التغوط) لأنہ مسجد الی عنان السماء ( و إتخاذہ طریقاً بغیر عذر) و صرح فی القنیۃ بفسقہ باعتیادہ(وإدخال نجاسۃ فیہ)وعلیہ الخ
و فی الشامیۃ تحت (قولہ وإدخال نجاسۃ فیہ)عبارۃ الأشباہ: وإدخال نجاسۃ فیہ یخاف منھا التلویث ومفادہ الجواز لو جافۃ لکن فی الفتاوی الھندیۃ لا یدخل المسجد من علی بدنہ نجاسۃ الخ( مطلب فی أحکام المسجد، ج: 1، ص: 656،ط: سعید)۔
و فی الدر: (و عفا) الشارع (عن قدر درھم) وإن کرہ تحریماً فیجب غسلہ (الی قولہ)( ودم مسفوح من سائر الحیوانات الا دم شھید مادام علیہ و مابقی فی لحم مھزول (الی قولہ) (و دجاج ) أما مایذرق فیہ فإن مأکولا فطاھر و إلا فمخفف (و روث وخثی) أفاد بھما نجاسۃ خرء کل حیوان غیر الطیور و قالا مخففۃ الخ (باب الإنجاس، ج: 1، ص: 316تا 320، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: وكذلك الخمر و الدم المسفوح و لحم الميتة و بول ما لا يؤكل و الروث و أخثاء البقر و العذرة و نجو الكلب و خرء الدجاج و البط و الإوز نجس نجاسة غليظة هكذا في فتاوى قاضي خان و كذا خرء السباع و السنور و الفأرة ، هكذا في السراج الوهاج(إلی قولہ) (و الثاني المخففة) و عفي منها ما دون ربع الثوب ، كذا في أكثر المتون (الیٰ قوله) و بول ما يؤكل لحمه و الفرس و خرء طير لايؤكل مخفف هكذا في الكنز الخ (الفصل الثانی فی الاعیان النجاسۃ، ج:1، ص: 46، ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83659کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات