شرکت و مضاربت

مشترکہ کاروبار ختم کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

فتوی نمبر :
83037
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مشترکہ کاروبار ختم کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

السلام علیکم! محترم جناب مفتی صاحب!
بعد سلام عرض یہ ہے کہ میرا کام شمسی توانائی (Solar System) کا ہے میری کمپنی کا نام بیونڈ گرین سولرسولیوشن )(Beyondgreen Solar Solution) ہے۔
2018 June کو ہم نے اپنے کام سے متعلق بیٹری کے کام کی شروعات کا ارادہ کیا ۔ اس کے لئے ہم نے بیٹری کے کام کرنے والوں سے رابطہ شروع کیا۔ اور ان روابط کے ذریعے ہم نے ایک بیٹری کے کام والے سینئر تجربہ کار نعیم اختر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور اس کے بعد ایک کمپنی کو بنایا گیا۔ چونکہ ہمارے پاس سرمایہ نہیں تھا، اس لئے ہم نے ایک پاٹنر شپ کمپنی بنائی جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
%51کمپنی کے شئیرز۔
% 19 سینئر تجربہ کار نعیم اختر کے شئیرز۔
% 30 انویسٹرز کے شئیرز۔
اور اس کے بعد ہم نے انویسٹرز سے رابطہ شروع کیا مؤرخہ 2018 July 29 کو ہم نے (Feasibility) بنائی جس کی تفصیل موجود ہے۔ اور ہم نے آپ کو پیش کی ہے اور اس (Feasibility) کو ہم نے اپنے انویسٹرز اور اپنی ٹیم کے سامنے رکھا اور اس کے بعد باہمی رضا مندی کے ساتھ ہم نے اس کام کی شروعات کی جس کی تفصیل یہ ہے:۔
ہم نے جو کام کی (Feasibility) کی رپورٹ بنائی تھی ، اس کے مطابق چائنہ میں ایک بیٹری پلانٹ کا سودا کیا اور اپنے انویسٹرز اور ورکنگ ٹیم کے سامنے میٹنگ کی ،جس میں باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا کہ مؤرخہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کو چائنہ کے لئے نعیم اختر اور 2 نمائندے کمپنی کی طرف سے جائیں گے۔ جس تاریخ کو ہم سب نے چائنہ روانہ ہونا تھا ، اُسی دن صبح میں ہمیں پتا چلا کہ چائنہ میں اس دن بیٹری پلانٹ کا سودا ہو گیا ۔ ہم جس کو خرید نے جانے والے تھے ،کیونکہ ہم نے اس کا ایڈوانس نہیں دیا تھا تو اس دن دوپہر میں ہمارے درمیان یہ فیصلہ ہوا کہ ہم اب رات کو چائنہ نہیں جائیں گے۔
اس کے کچھ دن بعد ہماری کمپنی اورا نویسٹرز کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی، جس میں یہ طے پایہ کہ کیونکہ ہم چائنہ نہیں گئے تو جو پرانی (Feasibility) اس پلانٹ کے مطابق بنائی گئی تھی جو بک چکا تھا تو اب وہ (Feasibility) تحلیل کر دی گئی تھی اور باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ ہوا کہ اب کمپنی کے 2 نمائندے اور نعیم اختر چائنہ جائیں گے اور وہاں موجودہ صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔
27 نومبر 2018 کو ہم چائنہ گئے اور انویسٹرز کی باہمی رضا مندی سے ہم نے وہاں ایک بیٹری پلانٹ کو خریدا۔ ہمیں اس بیٹری پلانٹ کی 2-1 ماہ کا ڈیلیوری ٹائم ملا تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ کمپنی کا ایک نمائندے چائنہ جائیگا اور بیٹری پلانٹ کی ڈیلیوری لیکر آئیگا اور جب کمپنی کا نمائندے چائنہ گیا تو ادھر بیٹری پلانٹ کا جائزہ لینے پر یہ معلوم ہوا کہ اس کے ایک Mould جو کمپنی کے مطابق نہیں تھا تو کمپنی کے نمائندے نے نعیم اختر سے رابطہ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ایک Mould کے علاوہ باقی بیٹری پلانٹ اور SKD اور بیٹری میٹریل کو چائنہ سے پاکستان روانہ کیا جائے اور مارچ 2019 میں بیٹری پلانٹ SKD اور بیٹری میٹریل پاکستان پہنچ گئے۔ اپریل میں پلانٹ فکس ہو گیا۔ مئی کو چائنہ سے Training Skd ٹیم پاکستان پہنچ گئی تھی اور 8 دن کی ٹریننگ کے دوران کمپنی کو Charging Software میں مسئلہ در پیش آیا جس کو چائینیز یم نے سینئر تجربہ کار نعیم اختر سے منسوب کیا اور اس کی ذمہ داری نعیم اختر نے لے لی اور پھر چائنیز ٹیم چلی گئی اور اس ٹریننگ میں کمپنی کا نمائندہ اور اختر کی ٹیم بھی شامل تھی۔
مئی کے آخر میں سینئر تجربہ کار نعیم اختر اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر کمپنی کو چھوڑ کر چلے گئے بغیر کسی نوٹس کے ۔ اس دوران عید کی چھٹیاں ہوئیں اور اس کے فوراً بعد سینئر تجربہ کار نعیم اختر کی ٹیم بھی چلی گئی، جس کی اطلاع ہم نے انویسٹر زکو بھی دے دی اور اس کے بعد ہم نے فل فور نئے تجربہ کار لوگوں کو نوکری پر رکھ کر اس کی اطلاع بھی ہم نے انویسٹر ز کو دے دی اور اس کی بناء پر بیٹری کی فیکٹری کو جون میں Operate کر دیا اور 5 جولائی 2019 کو کمپنی نے پہلی 1025 Skd بیٹری کی ڈیلیوری مارکیٹ میں دے دی ۔ ہمارے پاس چائنہ سے 2000 Skd بیٹریاں آئیں تھی جس کی تفصیل یہ ہے:۔
1025 بیٹری ہم نے مارکیٹ میں سیل کر دی اور باقی بیٹریاں Charging Softawre اور Training کے دوران ضائع ہوئیں اور اسی دوران کمپنی کے پاس سرمایہ کی رقم ختم ہوگئی تھی جس کی اطلاع ہم نے انویسٹرز کو دی ۔ انویسٹرز نے ہمیں یہ رائے دی کہ ہمارے پاس اور سرمایہ کی رقم موجود نہیں ہے تو انویسٹرز کی رائے سے ایک نئے انویسٹر کو شامل کر لیا گیا ۔ جولائی 2019 کے بعد ہم اپنی Process Line کی طرف بڑھے اور اوپر دی گئی تفصیل Skd یعنی Assembly Line کی تھی۔
Process Line کی تفصیل
Process Line کو Operate کرنے کا دورانیہ جولائی سے ستمبر تک کا تھا، جس کی وجہ Mould کی ڈیلوری کی تاخیر تھی جس کا تذکرہ پہلے کر دیا اور اس دورانیہ میں Process Line کی چائینیز ٹریننگ بھی کی گئی تھی ۔ کمپنی کی اپنی Process Line کی پہلی پروڈکشن اور ڈیلیوری اکتوبر 2019 سے شروع ہوئی جو مارچ 2020 لاک ڈاؤن تک چلتی رہی جس کی تفصیل یہ ہے:۔
Initial Production اکتوبر سے جنوری تک چلتی رہی جس کی تفصیل:
اکتوبر 2019 205 بیٹریاں
نومبر 2019 1300 بیٹریاں
دسمبر 2019 1040 بیٹریاں
جنوری 2020 2000 بیٹریاں
فروری سے کمپنی Mass Production میں آچکی تھی، جس کے بعد 23 مارچ 2020 لاک ڈاؤن تک کمپنی نے 8752 بیٹریاں بنائیں اور پھر نا گہانی آفت کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگ گیا ۔ مارچ 2020 سے جولائی 2020 کے مہینے تک اس مال کی ڈیلیوری چلتی رہی اور اس دوران لاک ڈاؤن کی بنیادی وجہ سے کوئی نئی پروڈکشن نہیں ہوئی لیکن کمپنی کے اخراجات چلتے رہے۔ جولائی 2020 کے آخر میں کمپنی نے انوسٹرز سے میٹنگ میں مزید سرمایہ کی ضرورت کا بتایا جس میں انویسٹرز نے انکار کر دیا اور یہ رائے دی کہ کمپنی نے اپنے طور پر سرمایہ کی رقم کا انتظام کرے جس پر کمپنی نے انویسٹرز کو بتایا کہ اگر ہم رقم نہ ہونے پر Operation شروع کرینگے تو 6، 8 مہینے کا دورانیہ لگ سکتا ہے پروڈکشن پر آنے تک۔ کمپنی نے باہمی مشورہ کی بنیاد پر بیٹری کی پروڈکشن شروع کر دی جس میں کمپنی نے اپنی فیکٹری میں Oxide بنانے کے بجائ مارکیٹ سے خریدنا شروع کر دیا۔ کمپنی نے مارکیٹ سے ایڈوانس اور مال کی صورت میں ادھار لیا اور بیٹری بنانا شروع کیا، اگست، ستمبر اور اکتوبر تک 5800 بیٹریاں بنائیں اور ڈیلیوری کی۔ نومبر 2020 کے مہینے میں کمپنی نے 5255 بیٹریاں بنائیں، دسمبر 2020 میں 6131 بنائیں۔ جنوری 2021 میں 7418 بیٹریاں بنائیں اور مارچ میں 2021 میں 5843 بیٹریاں بنائیں۔ اسی دوران دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کی بیٹریوں کی شکایت آنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ہم کو اپریل 2021 میں کام کو روکنا پڑا، جس کی اطلاع ہم نے انویسٹرز کو دے دی۔ مال خرابی کی وجہ کوئی ایک سے ڈیڑھ ماہ بعد ہمار سامنے آئی، جس کی وجہ وہ مال تھا جو ہم نے باہر مارکیٹ سے لیا تھا۔ جس کی خبر ہمیں لیٹ ٹیسٹ سے معلوم ہوئی۔ اب ہمارے کاروبار کو ختم کرنے پر جو نقصان ہو رہا ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
برائے مہربانی اس کا تفصیلی جواب شریعت کی رو سے بتا دیجیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا ، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے ، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست ہو تو اس کے مطابق بیٹری کے مذکور کاروبار میں چونکہ سائل کی کمپنی، مسمیٰ نعیم اختر اور انویسٹرز اپنے سرمایہ کے تناسب سے شریک تھے ، اور انہوں نے باہمی رضا مندی اور مشاورت سے کام کی شروعات کی، اور کمپنی کے نمائندگان وقتافوقتا انویسٹرز کوکار و بار کی نوعیت اور تفصیل سے آگاہ کرتے رہتے تھے ، اس لئے اس دوران کمپنی کے نمائندگان نے جو کام کیا ہے ، اس میں ان کی طرف سے کاروبار کو چلانے اور اسے ترقی دینے میں اگر کسی قسم کی کمی کوتاہی سے کام نہ لیا گیا ہو، بلکہ لاک ڈاؤن کے معروضی حالات کی وجہ سے پروڈکشن کا عمل بند ہو جانے، یا چار جنگ سافٹ وئیر اور ٹریننگ کے دوران بیٹریوں کے ضائع ہو جانے، یا مارکیٹ سے (oxide) ادھار لینے اور اس کا انتظام کرنے یا دیگر ایسے عوامل کی وجہ سے کمپنی کو نقصان ہوا ہو ، جس میں کمپنی نمائندگان کی کوئی کمی کو تاہی اور غفلت شامل نہ ہو ، تو ایسی صورت میں کمپنی میں ہونے والے نقصان کی ذمہ داری تمام شرکاء (کمپنی، نعیم اختر اور انویسٹرز) کے سرمایہ کے تناسب سے عائد ہو گی، البتہ نعیم اختر کے لئے کمپنی نے کام کرنے پر اگر کوئی اجرت طے کی تھی، تو کام چھوڑنے کے بعد وہ طے شدہ اجرت کا حقدار نہ ہو گا، اسی طرح جو انویسٹر ز چلتے کاروبار میں شریک ہو چکا تھا، اس کے شراکت سے قبل ہونے والے نقصان کی ذمہ داری اس پر عائد نہ ہو گی، جبکہ شراکت کے بعد والے نقصان میں وہ اپنے سرمایہ کے تناسب سے ذمہ دار ہو گا، تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو فریقین کو چاہیئے کہ وہ کسی مستند قریبی دار الافتاء حاضر ہو کر وہاں موجود مفتیانِ کرام کے سامنے اپنے اپنے موقف کی مکمل وضاحت کر کے ان سے حکمِ شرعی معلوم کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: واختلاط الربح يوجد وإن اشترى كل واحد منهما بمال نفسه على حدة؛ لأن الزيادة وهي الربح تحدث على الشركة. (إلی قوله) فلا تعتبر، حتى لو هلك بعد الشراء بأحدهما: كان الهالك من المالين جميعا؛ لأنه هلك بعد تمام العقد. (6/ 60)۔
وفيه ايضاً: والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا؛ لأن الوضيعة اسم لجزء هالك من المال فيتقدر بقدر المال اھ (6/ 62)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83037کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات