السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
مجھے ایک خواب کی تعمیر پوچھنی ہے، کچھ عرصہ پہلے میرے والد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ میں اور والد صاحب روضہ رسول ﷺ کے پاس ہیں، پھر اندر آپ ﷺ کی اندر والی قبر کے پاس چلے گئے، جو روضہ رسول کا اندر کا حصہ ہے، پھر میں نے قاری اطہر کے پاس قرآن کی تلاوت شروع کر دی، اتنے میں سعودی پولیس نے دیکھا اور ہمیں روکنے کے لیے آئے تو شاہ فہد نے ان کو اشارہ سے منع کر دیا اور وہ چلے گئے ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیجیے؟
خواب میں حضور ﷺ کا روضہ مبارک دیکھنا اور اس کے اندر داخل ہونا آپ ﷺ سے عشق و محبت کی علامت ہے ، آپ کو مزید درود شریف کی کثرت اور اتباع سنت کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دنیا میں آپ علیہ السلام کا پڑوس اور آخرت میں شفاعت نصیب ہو۔ والله سبحانہ وتعالیٰ اعلم!
رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0