خواب وتعبیر

رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘

فتوی نمبر :
60411
| تاریخ :
2009-10-23
معاشرت زندگی / خواب و تعبیر / خواب وتعبیر

رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں ، کہ میرے ایک عزیز کا کہنا ہے کہ اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو خواب میں دیکھا ، ان کو میرے بارے میں بتایا کہ عمران ( میں) صحیح ہے ، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرلے۔
میں دیوبندی ہوں اور میرے عزیز سیفی ہیں ، عمومی طور پر ، وہ بہت ایماندار اور تواتر سے نماز ادا کرنےوالا شخص ہے ، یہاں ہمارے گاؤں میں سیفی ( غالباً سلفی لکھا جاتا ہے) ہوتے ہیں بڑی تعداد میں ، وہ درست مسلمان ہیں اور ان کا ایک خلیفہ ، ان سے درست راستے پر قائم رہنے کا کہتا ہے ، وہ ذکر مخفی میں ہوتے ہیں۔
کیا زیارتِ نبی خواب میں درست ہے ؟ کیا اس کا کوئی ثبوت ہے؟ کیا کسی صحابی ، یا صوفی نے حضورﷺ کو خواب میں دیکھا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا خواب میں نظر آنا ، اگر چہ ثابت اور درست ہےاور صحابہ کرام و صوفیائے عظام کے علاوہ عوام ، بلکہ کفار تک سے متحقق ہوا ہے ، مگر کسی صحیح العقیدہ شخص کو اس قسم کا خواب سنا کر اُسے صحیح عقیدہ اختیار کرنے کی دعوت دینا ، اور اس صحیح العقیدہ سے ، اپنے ہی عقائد مراد لینا ، بددیانتی اور گمراہ کرنے کی خطرناک سازش کا حصہ ہے ، اس سے بچنے اور اہلِ حق علماء سے رابطہ کی شدید ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح البخاري : عن أبي هريرة عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: ’’تسموا باسمي و لا تكتنوا بكنيتي ، و من رآني في المنام فقد رآني ، فإن الشيطان لا يتمثل في صورتي ، و من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار‘‘ اھ(1/ 33)۔
و فی صحيح البخاري : أن أبا هريرة ، قال : سمعت النبي - صلى الله عليه و سلم - يقول : «من رآني في المنام فسيراني في اليقظة ، و لا يتمثل الشيطان بي اھ(9/ 33)۔
و فی صحيح البخاري : عن أنس - رضي الله عنه -، قال : قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: «من رآني في المنام فقد رآني ، فإن الشيطان لا يتخيل بي ، و رؤيا المؤمن جزء من ستة و أربعين جزءا من النبوة اھ(9/ 33)۔
و فی رد المحتار : و استشكل إثباته بالرؤيا بأن رؤيا غير الأنبياء لا ينبني عليها حكم شرعي الخ (1/ 383)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60411کی تصدیق کریں
0     794
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خواب میں روضہ مبارکہ کی زیارت

    یونیکوڈ   اسکین   خواب وتعبیر 4
  • خواب میں کپڑے دھونے کی تعبیر

    یونیکوڈ   اسکین   خواب وتعبیر 1
  • خواب میں حضور ﷺ کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں والد مرحوم کے ہاتھ سے مشروب پینا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ کی زیارت کا کیسے تعیین ہو؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • بادشاہ کی امامت کرانے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب دیکھنا کہ پہاڑ پر مشکل سے چڑھا جارہا ہے

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • عمدہ کھانےاور لذیذ مشروبات خواب میں دیکھنا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب دیکھنا کہ کچھ رشتہ دار کھانے سے منع کررہے ہیں

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • کیا خواب پر عمل کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • بلی سے گاڑی ٹکرانے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ کی زیارت ہوجائے تو یہ بات کسی کو بتائی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کھجور ملنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں بڑی عمارت سے نیچے گرنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں قرآن کریم سیکھنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں اپنے آپ کو مرا ہوا دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی ؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 1
  • خواب میں محمد نام کو دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ سے کچھ سنا جائے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں بیوی کا چھوڑ جانے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں تسبیح دینے لینے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 1
  • خواب میں زیارتِ نبی ﷺ کے وقت انھیں عمر رسیدہ دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
Related Topics متعلقه موضوعات