السلام علیکم ورحمۃ الله و برکاتہ!
بعد از سلام مفتیانِ دارالا فتاء جامعہ بنوریہ العالمیہ کیا فرماتے ہیں ،میرے ان خوابوں کے متعلق, میں اکثر خواب میں ہمارے بڑے اکابر علماءِ دیوبند اور مفتی زرولی خان صاحب کو لاتعداد خواب میں دیکھتا ہوں، اور پیغمبر مرسل صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دفعہ خواب میں دیکھا ایک دفعہ ابو بکر صدیق اور حضرت عمر کے ہمراہ، کفار کے خلاف جہاد کر رہے ہوتے ہیں، اور پیغمبر مرسل صلی اللہ علیہ وسلم مجھے فرماتے ہیں کہ آپ میرے پیچھے کھڑے رہو میں خود آگے بڑھتا ہوں، لیکن جب پیغمبر مرسل صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھتے ہیں تو میں بھی پیچھے سے ان کی دفاع کے لئے آگے بڑھ جاتا ہوں، جس پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے فرماتے ہیں کہ آپ آگے کیو ں آتے ہو؟ آپ ابو بکر و عمر کے ساتھ کھڑے رہو، لیکن میں کہتا ہوں کہ مجھ سے گوارانہیں کیا جاتا کہ آپ آگے بڑھیں اور میں پیچھے کھڑار ہوں, اس پر پیغمبر مرسل صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی خوش ہو جاتے ہیں ،اور اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ دورۂ حدیث کی کلاس میں پڑھ رہا ہوتا ہوں، چنانچہ ایک دفعہ خواب دیکھا کہ بخاری شریف خود پڑھا رہا ہوتا ہوں، بہت بڑی طلباء کی کلاس ہوتی ہے ، لیکن اچانک مفتی زرولی خان صاحب کلاس میں اندر تشریف لاتے ہیں ،اور مجھ سے کہتے ہیں کہ حدیث کی عبارت آپ نے طلباء کو غلط پڑھائی، لهذا اپنی عبارت ٹھیک کرو اور پڑھاتے رہو طلباء کو, اور ایک دفعہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دورۂ حدیث کے کلاس میں پڑھ رہا ہوتا ہوں اور میری امی نے بھی مجھے خواب میں دیکھا کہ میں جبہ اور عصا لے کر ممبر پر جمعہ کا خطبہ دے رہا ہوتا ہوں اور بہت بڑی مسجد ہوتی ہے اور بھی انتہائی اچھے خواب دیکھتا رہتا ہوں۔ فقط نیک تمنایں۔
واضح ہو کہ خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ سلیم اور حضرات شیخین کو دیکھنا باعثِ خیر و برکت ہے ۔ جبکہ آپ کے ساتھ جہاد میں شریک ہونا بھی دین کی نشر و اشاعت اور آبیاری میں شامل ہونا ہے ، اسی طرح بخاری کا درس دینا وغیرہ سب ایسے امور ہیں، جس سے نیک بختی اور خوش بختی ظاہر ہوتی ہے۔
رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0