میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے دو دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہوں ،اور ہم لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ بیت اللہ کی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہوئے ہیں، اور وہ مدینہ کی کھجور تقسیم کر رہے ہیں، تو ہم تینوں دوستوں نے کہا کہ چلتے ہیں، مگر پتہ نہیں کہ کیا ہوا میرے وہ دوستوں نے منع کر دیا کہ ہم نہیں جا رہے، تو میں نے کہا میں تو جاؤں گا اور میں چلا گیا، وہاں میں لائن میں لگا ہوا ہوں ،اور جب میرا نمبر آیا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ انہوں نے مجھے کھجوریں دیں ،اور پھر اس کے بعد اچانک میں پھر سے اپنے محلے میں آگیا ہوں ۔
تعبیر : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بہت بڑی نعمت اور سعادت مندی کی علامت ہے، پھر آپ علیہ السلام کے ہاتھوں سے کھجوروں کا ملنا رزق کی تنگی دور ہونے کی علامت ہے، نیز بیت اللہ کی زیارت، عمرہ اور حج جیسی نعمت کے حصول خوش خبری ہے۔ دعا ہے کہ رب کریم ان تمام سعادتوں کو آپ کے مقدر فرمائے اور نیکی کی توفیق دے ۔ فقط
رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0