محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
میں نے گذشتہ رات ایک خواب دیکھا کہ میں قرآن کریم سیکھ رہا ہوں ،اور عجیب کیفیت محسوس کر رہا تھا، تو میں نے فیصلہ کیا کہ دینی تعلیم حاصل کروں، کیا آپ میرے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں ؟ اور ا ب قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کا امکان ہے ؟ کیا آپ غیر ملکی طلباء خصوصاً مغربی ممالک کے طلباء کو داخلہ دیتے ہیں ؟ میں اردو زبان بھی جو کہ ایک خوبصورت زبان ہے، سیکھنے کو تیار ہوں ، میں قرآن پاک کی ناظرہ تلاوت کر سکتا ہوں ،اگر چہ عربیت کو ترقی کے لئے بھی سخت محنت کرنی ضروری ہے۔
آپ کا خواب بہت عمدہ اور بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ہے، اب اگر اس کی تعبیر و تکمیل کے لئے ہمارے یہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیم دین حاصل کرنا چاہتے ہوں، تو چونکہ یہ عمل یہاں ممکن ہے، جبکہ ہمارے یہاں اس سے قبل بھی uk USA ، اور use اور دیگر متعدد مالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ آپ www.binoria.org پر انتظامیہ جامعہ بنوریہ کے نام اپنے احوال سے متعلق E Mail کریں۔
رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0