بینک کی ملازمت

کمرشل بینک میں کیشئر کی ملازمت اختیار کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
82019
| تاریخ :
2025-04-15
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

کمرشل بینک میں کیشئر کی ملازمت اختیار کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ UBL, MCB NBP,HBL ان تمام بینکوں میں ملازمت (ملازمت کی نوعیت کیشئر،کمپیوٹر آپریٹر ہے) اختیار کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور چاروں بینکوں کا کاروبار چونکہ سودی لین دین پر مشتمل ہے، اس لیے ان بینکوں میں اس طرح کی کوئی بھی ملازمت اختیار کرنا کہ جس کا براہ راست سودی لین دین سے تعلق ہو، شرعاً جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے، البتہ ہماری معلومات کے مطابق مذکور چاروں بینکوں کی غیر سودی برانچز بھی موجود ہیں، چنانچہ اگر وہ برانچز مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیرِنگرانی اپنے مالی معاملات سر انجام دے رہی ہوں اور ان کی پریکٹس بھی شرعی ضابطوں کے مطابق ہو، تو ان غیر سودی برانچز میں کوئی بھی ملازمت اختیار کرنا شرعاً درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی فقه البیوع: السابع: أن یؤجر المرأ نفسه للبنک بأن یقبل فیه وظیفة فان كانت الوظیفة تتضمن مباشرة العملیات الربویة، أو العملیات المحرمة الأخری، فقبول ہذه الوظیفة حرام، وذلک مثل التعاقد بالربوا أخذا أو عطاء، أو خصم الکمبیالات، أو کتابة ہذہ العقود، أو التوقیع علیها، أو تقاضی الفوائد الربویة، أو دفعہا، أو قیدہا فی الحاسب بقصد المحافظة علیہا، أو ادارۃ البنک، أو ادارۃ فرع من فروعه، فان الادارۃ مسئولة عن جمیع نشاطات البنک التی غالبہا حرام۔ (1064/2)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82019کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • انبینک میں ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اگر بینک منیجر کی تنخواہ حرام ہو تو بینک میں منیجر کی ذمہ داری کون پوری کرے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات