کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ملٹی نیشنل کمپنیاں جو کہ کوڈ 110 E کے کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنا

فتوی نمبر :
80935
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ملٹی نیشنل کمپنیاں جو کہ کوڈ 110 E کے کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنا

چند سال قبل تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں جو کہ کوڈ 110 E اوراسی طرح Eکوڈ جو کہ ہندسوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ اس سے مراد خنزیر کے مختلف اجزاء ہیں ،اور یہ بات اخبارات میں بھی شائع ہوئی تھی، اور اس کے ساتھ ہی جوس کے پیکٹ، کینڈیز اور چاکلیٹ وغیرہ پر حلال کا لفظ لکھا ہوا آنے لگا تھا، اب میں جن چیزوں پر بھی اس طرح کے کوڈ دیکھتی ہوں ،تو نہ خود وہ استعمال کرتی ہوں،بلکہ دوسروں کو بھی منع کر دیتی ہوں، آپ اس بارے میں وضاحت کریں ویسے بھی میرا مشاہدہ ہے کہ جن اشیاء کے استعمال سے میرا دل خراب ہوتا ہے ،اور ذہن میں یہ بات آتی ہے کو شائد یہ چیز میں نے کھا کر غلطی کی ہے جب ان کے اجزاء دیکھتی ہوں تو اس میں یہ کوڈ لکھا ہوا ملتا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور یا کسی دوسرےکوڈ کے بارے میں اگر باقاعدہ تحقیق سے یہ ثابت ہو جائے کہ اس کے بنیادی فارمولے اور مرکبات میں کسی قسم کے حرام کی آمیزش کی گئی ہے، اور اس کی حقیقت و ماہیت کو کسی کیمیاوی طرزِ عمل کے ذریعہ تبدیل بھی نہیں کیا گیا ۔ تو اس کا کھانا جائز نہیں، اس سے احترار لازم اور واجب ہے۔ اور جب تک ایسی کوڈز والی اشیاء کی مرکب اجزاء کی حلت کا یقین اور تحقیق نہ ہو جائے، اس وقت تک ایسے مبہم کو ڈز والی اشیاء کے کھانے پینے وغیرہ سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: وعن النعمان بن بشير قال: قال رسول الله صلى الله ،عليه وسلم: «الحلال بين والحرام بين وبينهما مشتبهات لا يعلمهن كثير من الناس فمن اتقى الشبهاب استبرأ لدينه وعرضه ومن وقع في الشبهات وقع في الحرام اھ (2/ 843)۔
وفي حاشية ابن عابدين: تحت (قوله: ويطهر زيت إلخ)(إلی قوله) وعليه يتفرع ما لو وقع إنسان أو كلب في قدر الصابون فصار صابونا يكون طاهرا لتبدل الحقيقة. اهـ. ثم اعلم أن العلة عند محمد هي التغير وانقلاب الحقيقة وأنه يفتى به للبلوى كما علم مما مر، ومقتضاه عدم اختصاص ذلك الحكم بالصابون، فيدخل فيه كل ما كان فيه تغير وانقلاب حقيقة وكان فيه بلوى عامة اھ (1/ 316) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80935کی تصدیق کریں
1     961
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات