کرنسی

ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

فتوی نمبر :
80315
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / کرنسی

ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

بخدمت جناب مفتی صاحب السلام علیکم! بعد از سلام گزارش کی جاتی ہے کہ بندہ حوالے کا کاروبار کرتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ بندہ یہاں کراچی میں مثلاً زید سے دس ہزار روپے وصول کر لیتا ہے، پھر زید کا بھائی پشاور میں بندہ کے منشی سے نو ہزار نو سو (۹۹۰۰) روپے وصول کر لیتا ہے، اور بندہ یہ پیسے بینک کے ذریعے بھیجتا ہے ،اور ان پیسوں کے بھیجنے کی اخراجات اور ان کی ذمہ داری بنده پر ہوتی ہے، سوال یہ ہے آیا یہ کاروبار شرعی اعتبار سے جائز ہے ناجائز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک ملک کی کرنسی میں کمی بیشی کا معاملہ کرنا شرعا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ تاہم بینک کے ذریعہ رقوم کی منتقلی پر عموماً سروس چارجز وصول کی جاتی ہیں ؟ اگر سائل بھی فون ، فیکس اور بینک تک جانے کا کرایہ کے واجبی اخراجات وصول کرتا ہو تو شرعا اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي بحوث في قضايا فقهية معاصرة: وأما بيعها على التفاضل بأن تكون قيمة أحد البدلين أكثر من الآخر، كبيع الربية بالربيتين، والريال بالريالين، والدولار بالدولارين، فتجري فيه أحكام الفلوس بالتفاضل، وفيه خلاف مشهور للفقهاء. وذلك أن بيع الفلس بالفلسين حرام مطلقا، وهو من الربا المحرم شرعاً اھ (ص: 163)۔
وفي فتح القدير للكمال ابن الهمام: كما إذا أخذ الوكيل الأجرة لإقامة الوكالة فإنه غير ممنوع شرعا، إذ الوكالة عقد جائز لا يجب على الوكيل إقامتها فيجوز أخذ الأجرة فيها اھ (8/ 3)۔
وفي الفقه الإسلامي وأدلته: الوكالة بأجر: تصح الوكالة بأجر، وبغير أجر، لأن النبي صلى الله عليه وسلم كان يبعث عماله لقبض الصدقات، ويجعل لهم عمولة. فإذا تمت الوكالة بأجر، لزم العقد، ويكون للوكيل حكم الأجير اھ (4/ 505) ۔والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80315کی تصدیق کریں
0     397
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرنسی کی خرید و فروخت - ڈالر کی خریدوفروخت سے منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 0
  • پرانے نوٹوں کے بدلے نئےنوٹ خریدنا - کرنسی کا کاروبار

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کرنسی 1
  • ڈالر کی شکل میں قرض لے کر روپوں میں ادا کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کائبور(Kibor) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 1
  • جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی دوسرے نیک ورک پر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • انٹرنیٹ کے ذریعہ فارن کرنسی (باہر ممالک کی کرنسی ) کا کاروبار کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کمپنی کامختلف ممالک کی کرنسیوں میں کمی بیشی کےساتھ باہم تبادلہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا آپس میں تبادلہ اور منافع کمانے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی ملک کی کرنسی یا مختلف ممالک کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • دو مختلف کرنسیوں کا کمی بیشی کیساتھ بیچنا،اور کسی ایک فریق کا اس پر قبضہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • "فرسٹ کوئن، اور بٹ کوئن کرنسی "کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کاغذی کرنسی کے ذریعے خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • مختلف ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ادھار اور کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • بٹ کوائن اور لیو کو ائن کا حکم

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک ہی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • باہر ملک سے لیا گیا قرض کونسی کرنسی میں واپس کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ہنڈی (حوالے)کے کاروبار کی ایک صورت

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • ایک جنس کی کرنسی کا باہم تبادلہ کرنے کے وقت کمی بیشی کرنا-اور قسطوں پر خرید وفروخت کی شرائط

    یونیکوڈ   کرنسی 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کرنسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات