کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حرام آمدنی والے کے ہاں دعوت قبول کرنا-ڈیجیٹل تصویر کا حکم

فتوی نمبر :
80034
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حرام آمدنی والے کے ہاں دعوت قبول کرنا-ڈیجیٹل تصویر کا حکم

1۔ کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِِ کرام اس مسئلہ کے بارے کہ زید کی بہن کی شادی عمرو کے ساتھ ہوتی ہے ،اور عمرو کا جو کاروبار ہے، وہ فوٹو گرافری اور مووی کا ہے، اس کے علاوہ اور کوئی کاروبار نہیں ہے۔ اب اگر زید کے کے ساتھ کوئی دوست یا کوئی رشتہ دار عمرو کے یہاں جائے ،اور ان کو پتہ ہے کہ ان کا کاروبار حرام ہے ،اس کے باوجود اگر ان لوگوں کو عمرو کے گھر پر کھانے کے لئے مجبور کیا جائے ،تو کیا حکم ہے ؟آیا کھانا چاہیئے یا ان کو منع کرنا چاہیئے ؟
۲- حدیث شریف میں آیا ہے کہ ’’ اشد الناس عذاباً یوم القیامۃ المصورون‘‘ اس حدیث میں مووی داخل ہے یا نہیں ؟ اور اگر شادی میں مووی بنوائی جائے ،تو کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں مسئلہ ہذا کی وضاحت فرمائیں۔
۳۔ آج کل ہمارے جلسوں میں مووی کے کیمرے جگہ جگہ لگے ہوتے ہیں، اور بڑے بڑے نامور علماءِ کرام موجود ہوتے ہیں، اور ویڈیو بنائی جاتی ہے،تو اس میں کسی حد تک گنجائش ہے کیا؟ اس طرح علماء کی مجالس میں ویڈیو کیمرے لگانا جائز ہے یا نہیں ؟
۴۔ حدیث میں آتا ہے کہ جب ہجرت کی گئی مدینہ کی طرف , تو انصار صحابہ کرام میں سے ایک نے مہاجر صحابی سے کہا کہ میری دو بیویاں ہیں، جس کو آپ پسند کریں ،اس کو میں طلاق دیدیتا ہوں، مختصر یہ ہے کہ ان صحابی نے فرمایا کہ آپ میری بازار کی طرف رہنمائی فرمادیں، تو ان صحابی نے بازار جاکر تجارت کی ان کو نفع ہوا پھر دو تین دن کے بعد جب وہ نبی کریم ﷺسے ملے تو آپ نے فرمایا کہ آپ نے شادی کرلی ہے، تو انہوں نے فرمایا جی ہاں ! آپ نے ان کو جو پہچانا تھا، وہ اس وجہ سے کہ ان کے کپڑے پر زرد رنگ لگا ہوا تھا،اس طرح آج کل جو شادی بیاہ میں ابٹن کیا جاتا ہے جو کہ ایک رسم بن چکی ہے اس معاشرہ میں , کیا ابٹن کرنا جائز ہے یا نہیں، کیونکہ ابٹن میں بھی دولہا کو زرد رنگ لگایا جاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ ایسے شخص کی اگر حلال آمدنی کوئی نہ ہو تو اس کے یہاں دعوت وغیرہ کھانے سے احتراز لازم ہے۔ الا یہ کہ وہ کسی جائز اور حلال طریقہ پر قرض لے کر انتظام کرلے تو اس کے کھانے میں حرج نہیں۔
۲۔ اس کے بعد واضح ہو کہ اگرچہ وہ نقوش وتصاویر جو کسی سیڈیز وغیرہ کی مدد سے کمپیوٹر یا مووی کیمرہ وغیرہ کی اسکرین پر نظر آرہی ہوں لیکن محققین علماء کے نزدیک ان کا تصویرِمحرم میں داخل ہونا مختلف فیہ ہے، مگر کسی ناجائز وممنوع پروگرام پر مشتمل ویڈیو اور مووی بذاتِ خود ممنوع وحرام ہے، جس کے جواز کا کوئی بھی قائل نہیں، پھر اگرکسی ایسے پروگرام میں کوئی عالمِ دین بھی شریک ہو تو اس کی شرکت دلیلِ جواز نہیں، بلکہ وہ خود ایک غیر شرعی اور امر ممنوع کا مرتکب ہونے کی وجہ سے گناہ گار ہے اور مسلمان اوامرِ شرعیہ پر عمل کرنے کا پابند ہے، اس لئے ویڈیو اور مووی وغیرہ بنانے سے بھی احتراز لازم ہے۔
۔ البتہ وہ تصاویر جن کا بنوانا قانوناً لازم ہو یا وہ مووی جو سیکیورٹی کے پیش نظر بنائی جارہی ہو اور بعد میں اسے ضائع کر دیا جاتا ہو یا کسی پروگرام کی ویڈیو وغیرہ بنانا جو دیگر غیر شرعی امور سے پاک ہو، ا س کی اگر چہ شرعاً بھی گنجائش ہے، مگر ان امور سے بھی احتراز بہر حال بہتر و افضل ہے۔
۴۔ اس کے بعد واضح ہو کہ سوال میں مذکور جس حدیثِ مبارک سے ابٹن رسم کے جواز پر استدلال کیا گیا ہے، یہ استدلال قطعاً درست نہیں، اس لئے کہ اولاً تو اس حدیثِ مبارک میں اس بات کی کوئی صراحت نہیں کہ عبد الرحمن بن عوف نے خود اور قصداً ایسا کیا ہو اور دوسرے آپ ﷺ کا اسے پسند فرمانا بھی مذکور نہیں، بلکہ بطورِ تعجب پوچھا تو انہوں نے جواباً عرض کیا کہ میں نے شادی کرلی ہے اور بیوی کے ساتھ باہم اختلاط کی وجہ سے میرے لباس پر بھی یہ نشان آگئے ہیں اس پر آپ ﷺ نے سکوت فرمایا گویا ان کے عذر کو قبول فرما لیا، اس لئے مذکور ابٹن کی رسم جو دیگر کئی ایک منکرات کو شامل ہے , کو اختیار کرنے وغیرہ سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: عمن اكتسب ماله من أمراء السلطان ومن الغرامات المحرمات وغير ذلك هل يحل لمن عرف ذلك أن يأكل من طعامه قال أحب إلي في دينه أن لا يأكل ويسعه حكما إن لم يكن ذلك الطعام غصبا أو رشوة وفي الخانية امرأة زوجها في أرض الجور إن أكلت من طعامه ولم يكن عين ذلك الطعام غصبا فهي في سعة من أكله اھ (5/ 99).
وفي صحيح مسلم: عن مسروق عن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم * إن أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون اھ (3/ 1670)-
وفي تكملة فتح الملهم: والواقع أن التفریق بین الصورة المرسومة والصورالشمسیة لا ینبغی علی اصل قویّ ومن المقرر شرعاً أن ما کان حراما وغیر مشروع فی أصله (إلی قوله) أما التلفزيون والفیدیو فلاشك في حرمة استعمالها بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعة والمجون والكشف عن النساء المتبرجات أو العاريات وما إلى ذلك من أسباب الفسوق (إلی قوله) وأما إذا احتفظ بالصورة في شريط الفيديو، فان الصور لا تنقش على الشريط وإنما تحفظ فيها الاجزاء الكهربائية التي ليس فيها صورة فاذا ظهرت هذه الاجزاء على الشاشة ظهرت مرة أخرى بذلك الترتيب الطبيعي، ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة وانما هي تظهر وتفنی اھ (إلی قوله) الصورة لا تستقر على الكيمرا، ولا على الشاشة وانما هي اجزاء كهربائية تنتقل من الكيمرا إلى الشاشة وتظهر عليها بترتيبها الاصلى ثم تفنی وتزول وأما إذا احتفظ باالصورة في شريط الفيديو فان الصور لا تنقش على الشريط وانما تحفظ فيها الاجزاء الكهربائية التي ليس فيها صورة فاذا ظهرت هذه الاجزاء على الشاشة ظهرت مرة اخرى بذلك الترتيب الطبيعي ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة وإنما هي تظهر و تفنى فلا يبدوان هناك مرحلة من المراحل تنتقش فيها الصورة على شئى بصفة مستقرة أو رائمة وعلى هذا فتنزيل هذه الصورة منزلة الصورة المستقرة مشكل اھ (۱۶/۱۶۴، ۱۶۵)-
وفي تكملة فتح الملهم: أما اتخاذ الصورة الشمسية للضرورة أو الحاجة کحاجتها في جواز السفر، وفي التاشيره وفي البطاقات الشخصية أو في مواضع يحتاج فيها إلى معرفة هوية المرء فينبغي أن يكون مرخصاً فيه فإن الفقهاء رحمهم الله تعالى استثنو مواضع الضرورة من الحرمة اھ (۴/ ۱۶۴)-
وفي مرقاة المفاتيح: قال الطيبي: سؤال عن السبب فلذا أجاب بما أجاب، ويحتمل الإنكار بأنه كان نهي عن التضمخ بالخلوق فأجاب بأنه ليس تضخما بل شيء علق به من مخالطة العروس أي من غير قصد أو من غير اطلاع اھ (5/ 2103) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدعارف عبدالرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80034کی تصدیق کریں
0     507
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات