نماز قصر

الگ الگ شہروں میں دو گھر ہونے والے شخص کیلئے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
80008
| تاریخ :
2024-12-16
عبادات / نماز / نماز قصر

الگ الگ شہروں میں دو گھر ہونے والے شخص کیلئے نماز کا حکم

میری مستقل رہائش کراچی میں ہے، اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ۔ دوسرا گھر لاہور میں ہے، جو میرے نام پر ہے اور وہاں سال میں دو ،تین مرتبہ جانا ہوتا ہے ، کبھی اکیلے اور کبھی فیملی کے ساتھ کچھ دنوں کے لیے۔ لاہور والے گھر میں بھی ضرورت کا سامان موجود ہے اور میری غیرموجودگی میں وہ گھر بند رہتا ہے۔ سوال1۔ مجھےاور میرے شوہر کو لاہور میں نماز قصر ادا کرنی ہو گی یا کہ پوری نماز پڑھنی ہوگی؟ 2۔ میرے شادی شدہ بچے وہاں نمازِ قصر ادا کریں گے یا کہ پوری نماز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ اور اس کے شوہر اور بچوں کی مستقل رہائش کراچی میں ہی ہو، لاہور میں عارضی طورپر رہائش ہو (سال میں کچھ دنوں ہی کیلئے وہاں رکنا پڑتا ہو) تو لاہور وطن اصلی نہیں، (اگرچہ ذاتی مکان وہاں موجود ہو) البتہ اگر لاہور شہرمیں ایک مرتبہ پندرہ یا اس سے زائد دن ٹھہرنے کی نیت کرچکے ہوں تو ايسى صورت مىں لاہور ان كے لئے وطن اقامت بن چكا ہے، لہذا جب تك مذكور رہائش برقرار ہو تو لاہور شہر جانے كى صورت مىں پورى نماز ادا كرنا لازم ہوگا، اگرچہ چند دنوں كىلئے ہى ركنا پڑے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في مجمع الأنهر: وفي محيط السرخسي: لو كان له أهل بالكوفة وأهل بالبصرة فمات أهله بالبصرة وبقي له دور وعقار بالبصرة قيل: البصرة لا تبقى وطنا له لأنه إنما كانت وطنا له بالأهل لا بالعقار ألا ترى أنه لو تأهل ببلدة ولم يكن عقار صارت وطنا له وقيل تبقى وطنا له لأنه كانت وطنا له بالأهل والدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كموطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل.اهـ (باب صلاة المسافر، ج: 1، ص: 164، ط: دار الطباعة العامرة بتركيا عام 1328)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80008کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات