السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کرپٹو کرنسی کو خریدنا حلال ہے یا نہیں؟ اس میں پیسے لگانا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر دلیل کے ذریعے راہ نمائی فرمائیں۔
موجودہ ڈیجیٹل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے ، جبکہ ان کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں ،بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید وفروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس لئے کرپٹو کرنسی کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع اپنے استعمال میں لانے سے احتیاط لازم ہے۔(از تبویب)