السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتیانِ کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کی کوئی ذاتی جگہ کے نہ ہونے پر اپنی مملوکہ دکانوں پر مسجد بنائی گئی، بعد میں اسی نام سے دکانوں کی بیک سائیڈ پر جگہ خریدی گئی، اب آیا کیا وہ سابقہ مسجد یا مصلی جسے دکانوں پر مسجد کے نام سے بنایا گیاتھا، دکانوں کا مالک اس کے ملبے کوخرید سکتا ہے یا نہیں ، یعنی خالصتاً اپنی مملوکہ دکانوں پر بنائی گئی مسجد یا مصلی کے ملبے کو فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ جزاک اللہ۔
سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مملوکہ دکانوں پر جو مصلی اور عارضی مسجد بنائی گئی ہے، یہ دکانوں کے مالک نے اپنی ذاتی رقم سے بنائی تھی یا اس میں عام لوگوں کا تعاون شامل تھا، تا کہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر دکانوں کے مالک نے اپنی ذاتی رقم سے یہ عارضی مصلی بنایا تھا تو شرعاً یہ اس کی ملکیت ہے، اس کے لئے اب اس تعمیر کے ملبے کو فروخت کرنا یا اسے اپنے ذاتی استعمال میں لانا شرعاً جائز اور درست ہے، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی مکمل وضاحت لکھ کر سوال دوبارہ ای میل کردے ،اس پر غور وفکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔
کمافی الدرالمختار: (ويزول ملكه عن المسجد والمصلى) بالفعل و (بقوله جعلته مسجدا) عند الثاني (وشرط محمد) والإمام (الصلاة فيه) الخ (ج4 ص356 کتا الوقف مطلب سکن دار ثم ظھر أنھا وقف ط سعید)۔
وفی ردالمحتار: (قوله: وشرط محمد والإمام الصلاة فيه) أي مع الإفراز كما علمته واعلم أن الوقف إنما احتيج في لزومه إلى القضاء عند الإمام؛ لأن لفظه لا ينبئ عن الإخراج عن الملك، بل عن الإبقاء فيه، لتحصل الغلة على ملكه، فيتصدق بها بخلاف قوله: جعلته مسجدا، فإنه لا ينبئ عن ذلك ليحتاج إلى القضاء بزواله، فإذا أذن بالصلاة فيه، قضى العرف بزواله عن ملكه،الخ (ج4 ص356 کتا الوقف مطلب سکن دار ثم ظھر أنھا وقف ط سعید)۔
مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0