عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

فتوی نمبر :
27341
| تاریخ :
2015-12-06
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

ایک صاحب کسی دوائی کی کمپنی کے نمائندے رہے اور اب نوکری چھوڑ دی ہے، کمپنی اپنے سیلز مین کو مختلف مصنوعات دیتی ہے جو وہ ڈاکٹر اور دوسرے میڈیکل اسٹاف کو مہیا کرتےہیں۔ صاحب نے نوکری چھوڑ دی لیکن اس کے پاس کمپنی کی مصنوعات موجود ہیں جن کا کمپنی نے بھی تقاضا نہیں کیا، اب کیا وہ ان مصنوعات کو خود استعمال کر سکتا ہے یا کسی کو تحفے کے طور پر دے سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمپنی والوں کی طرف سے مصنوعات کی فراہمی اگر اس شرط کے ساتھ مشروط ہو کہ جب تک سیلزمین کمپنی کا ملازم رہے اس وقت تک وہ ان مصنوعات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اپنے پاس رکھ کر کسی میڈیکل پر یا ڈاکٹر کو دے سکتا ہے تب تو اس پر لازم ہے کہ وہ یہ مصنوعات کمپنی والوں کو واپس کردے اور اگر کمپنی والوں نے محض تبرعاً اپنے بعض سیلز مینوں کو کوئی چیزدی ہو اور اس کی نوکری چھوڑ نے کی صورت میں واپسی بھی لازمی نہ ہو اور اسی بناء پر کمپنی نے اسکی واپسی کا مطالبہ بھی نہ کیا ہو تو نوکری چھوڑنے کے بعد بھی اس کیلئے اس کو اپنے استعمال میں لانا یا کسی اور کو تحفے میں دینا جائز ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (وہی) لغۃ: التفضیل علی الغیر ولو غیر مال وشرعًا (تملیک العین مجّانا أی بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فیہ الخ (ج:۵ ص: ۶۸۷)
وفیہ ایضًا: (بعث إلی امرأتہ متاعًا) ہدایا الیہا (بعثت لہ أیضًا) ہدایًا عوض للہبۃ صرحت بالعوض أولا (ثم افترقا بعد الزفاف وادعی الزوج أنہ عاریۃ لاہبۃ وحلف فأراد الاسترداد وأرادت) ہی (الاسترراد) أیضا (یسترد کل) مہنما (ما أعطی) إذ لاھبۃ فلا عوض الخ (ج:۵ ص:۷۰۷) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27341کی تصدیق کریں
0     960
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات