عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

فتوی نمبر :
68895
| تاریخ :
2023-10-31
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمپنی کے ملازم پبلک کو بغیر میٹر کےگیس کی سروس دیتے ہیں، اور اس کے عوض میں پبلک سے پیسے بھی لیتے ہیں، اور جب لوگ کمپنی کے پاس جاتے ہیں تو گیس کی گنجائش نہ ہونے کا بولتے ہیں جبکہ ملازم پیسے لے کر بغیر میٹر کے گیس لگا کر دے دیتے ہیں، تقریباً 25 ہزار لیتے ہیں، اب کمپنی کے ملازم نے گیس کی سروس چالو کر کے دے دی ہے، آیا اس گیس کا استعمال ہمارے لئے جائز ہے؟ جبکہ ملازم کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ جب میٹر کھلیں گے تو کچھ پیسے مزید لے کر میٹر لگا کے دے دیں گے، اور کمپنی کے افسران بھی انہی ملازمین کی طرف بھیجتے ہیں، آیا بغیر میٹر لگائے ہوئے اس گیس کا استعمال ہمارے لئے جائز ہے ؟

نوٹ: حکومت کی طرف سے اسکی اجازت نہیں ہوتی بلکہ محکمہ کے افسران یا ملازمین اپنے طور پر پیسے لے کر بغیر میٹر کے گیس لگا کر دے دیتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق کمپنی ملازمین کا کمپنی ذمہ داران کی اجازت اور اٗنکے علم میں لائے بغیرغیر قانونی طور پر لوگوں سے پیسے لے کر گیس کنکشن لگا کر دینا خیانت اور دھوکہ پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، اور اسی طرح لوگوں سے پیسے وصول کرکے اپنے استعمال میں لانا بھی ناجائز ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔

جبکہ عام لوگوں کو اگر اس بات کا علم ہو کہ ملازمین بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر یہ سروس فراہم کرتے ہیں تو اُن کیلئے ملازمین سے گیس کنکشن لگوا کر گیس استعمال کرنا شرعاً جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : وَ إِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّٰهَ لَايُحِبُّ الْخَائِنِينَ} (الأنفال: 58)۔
و فی صحيح مسلم : عن أبي هريرةؓ أن رسول اللهﷺ قال : «من حمل علينا السلاح فليس منا ، و من غشنا فليس منا»۔الحدیث (1/99)۔
و فی سنن أبی داؤد : عن عبد اللہ بن عمروؓ قال ، لعن رسول اللہ ﷺ الراشی و المرتشی۔الحدیث (3/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68895کی تصدیق کریں
0     846
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ڈاؤ صابن استعمال کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات